مہر ھدی ہے چہرہ گلگوں حضورؐ کا
mehar hadi hai chehra gulgon Hazoor saww ka
مہر ھدی ہے چہرہ گلگوں حضورؐ کا
مہر ھدی ہے چہرہ گلگوں حضورؐ کا
اک سرو نور ہے قد موزوں حضورؐ کا
جس کے لیے شفاعت امت کا تاج ہے
لاریب ہے وہ فرقِ ہمایوں حضورؐ کا
ذکر آپؐ کا بلند کیا کردگار نے
چرچا ہے کائنات میں افزوں حضورؐ کا
شیدائے حسن خلق ہیں اپنے بھی غیر بھی
عالم تمام طالب و مفتوں حضورؐ کا
جانے خدا ہی منزل معراج آپ کی
پہلا ہی سنگ میل ہے گردوں حضورؐ کا
تائب ہے مال و جاہ پہ اہل جہاں کو ناز
مجھ کو یہ فخر مدح سرا ہوں حضورؐ کا
mehar hadi hai chehra gulgon Hazoor saww ka
.
Popular Tags
mehar hadi hai chehra gulgon Hazoor saww ka lyrics,
Read mehar hadi hai chehra gulgon Hazoor saww ka naat lyrics,
Readmehar hadi hai chehra gulgon Hazoor saww ka online