کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رھا ہے وہی خداہے

koi to hai jo nizaam hasti chalaa raha hai wohi khuda hai

کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رھا ہے وہی خداہے


کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رھا ہے وہی خداہے
دکھائی بھی جو نہ دے نظر بھی جو آ رھا ہے وہی خدا ہے
وہی ہے مشرق وہی ہے مغرب سفر کریں سب اسی کی جانب
ہر آئینے میں جو عکس اپنا دکھا رھا ہے وہی خدا ہے

تلاش اس کو نہ کر بتوں میں وہ ہے بدلتی ہوئی رتوں میں
جودن کو رات اور رات کو دن بنا رھا ہے وہی خدا ہے

نظر بھی رکھےسماعتیں بھی وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی
جو خانہ لاشعور میں جگمگا رھا ہے وہی خدا ہے

کسی کو سوچوں نے کب سراھا وہی ہوا جو خدا نے چاھا
جو اختیار بشر پہ پہرے بٹھا رھا ہے وہی خدا ہے

کسی کو تاج وقار بخشے کسی کو ذلت کے غار بخشے
جوسب کے ماتھے پہ مہر قدرت لگا رھا ہے وہی خدا ہے

سفید اس کا سیاہ اس کا نفس نفس ہے گواہ اس کا
جو شعلہ جاں جلا رھا ہے بجھا رھا ہے وہی خداہے

koi to hai jo nizaam hasti chalaa raha hai wohi khuda hai

.

Popular Tags

koi to hai jo nizaam hasti chalaa raha hai wohi khuda hai lyrics,
Read koi to hai jo nizaam hasti chalaa raha hai wohi khuda hai naat lyrics,
Readkoi to hai jo nizaam hasti chalaa raha hai wohi khuda hai online