کیسے اثر کریں گے ستم کے بلا کے ہاتھ

kesy asar kryn gy sitam ke bula ky haath

کیسے اثر کریں گے ستم کے بلا کے ہاتھ

کیسے اثر کریں گے ستم کے بلا کے ہاتھ
جب مجھ کو چھو چکے ہیں مرے مصطفٰیؐ کے ہاتھ

مجھ کو مری طلب سے زیادہ عطا کیا
کھینچے کبھی نہ آپ نے لطف و عطا کے ہاتھ

قاصد کوئی بھی مجھ کو میسر نہیں حضورؐ
پیغام اب کے بھیج رہا ہوں ہوا کے ہاتھ

مجھ کو بلائیے در_ اقدس پہ یا نبیؐ
بیٹھا ہوں میں تو دونوں جہاں سے اٹھا کے ہاتھ

اس شیر_ کردگار کی کیا شان میں لکھوں؟
پرچم اٹھائے رکھا ہے جس نے کٹا کے ہاتھ

ہو مجھ کو بھی نصیب مدینے کی حاضری
سائل تک اس سے پہلے نہ پہنچیں قضا کے ہاتھ

kesy asar kryn gy sitam ke bula ky haath

.

Popular Tags

kesy asar kryn gy sitam ke bula ky haath lyrics,
Read kesy asar kryn gy sitam ke bula ky haath naat lyrics,
Readkesy asar kryn gy sitam ke bula ky haath online