کاش ہم اس دور میں ہوتے تو ہم بھی دیکھتے
kaash ham us dor mein hoty to ham bhi dykhty
کاش ہم اس دور میں ہوتے تو ہم بھی دیکھتے
کاش ہم اس دور میں ہوتے تو ہم بھی دیکھتے
سرور عالم کو چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے
ہم بھی ہجرت کے سفر میں بن کے گرد کا رواں
والہانہ آپ ﷺ کے نقش کف پا چومتے
بول کر جن کنکروں نے دی گواہی آپ ﷺ کی
ان کی قسمت دیکھتے اور اپنے بارے سوچتے
با ادب چاہت سے سنتے آپ کی ہر بات کو
ہاتھ پتھر مارنے والوں کے بڑھ کے روکتے
رات دن پڑھتے نمازیں اقتدا میں آپؐ کی
ہم بھی سنتے دیکھتے نور ازل کو بولتے
آپؐ سے ہوتا عطا ذوق قدم بوسی جنہیں
چومتے پلکوں سے خاور وہ مبارک راستے
kaash ham us dor mein hoty to ham bhi dykhty
.
Popular Tags
kaash ham us dor mein hoty to ham bhi dykhty lyrics,
Read kaash ham us dor mein hoty to ham bhi dykhty naat lyrics,
Readkaash ham us dor mein hoty to ham bhi dykhty online