جہاں اُنؐ کے نقشِ قدم دیکھتے ہیں
jahan un ky naqsh e qadam dykhty hain
جہاں اُنؐ کے نقشِ قدم دیکھتے ہیں
جہاں اُنؐ کے نقشِ قدم دیکھتے ہیں
جبینِ مہ و مہر خم دیکھتے ہیں
محمدؐ کی مدحت متاعِ سخن ہے
ہم انوارِ لوح و قلم دیکھتے ہیں
سلامت دمِ آرزوئے محمدؐ
کہ آباد دل کا حرم دیکھتے ہیں
ہم اہلِ نظر ہر نفس لوحِ دل پر
وہ اسمِ گرامی رقم دیکھتے ہیں
ضیا بار ہے دل میں عشقِ محمدؐ
فروزاں چراغِ حرم دیکھتے ہیں
درِ مصطفؐےٰ سے سرِ لامکاں تک
دو عالم کے جلوے بہم دیکھتے ہیں
تصور میں ہیں یوں تو جلوے ہی جلوے
مگر وہ تجلی جو ہم دیکھتے ہیں
کبھی دیکھتے ہیں ایاز اُن کی جانب
کبھی دامنِ چشمِ نم دیکھتے ہیں
jahan un ky naqsh e qadam dykhty hain
.
Popular Tags
jahan un ky naqsh e qadam dykhty hain lyrics,
Read jahan un ky naqsh e qadam dykhty hain naat lyrics,
Readjahan un ky naqsh e qadam dykhty hain online