اس شخص کی قسمت میں نہ دنیا ہے نہ دیں ہے
is shakahas ki duniya mein na duniya hy na deen hy
اس شخص کی قسمت میں نہ دنیا ہے نہ دیں ہے
اس شخص کی قسمت میں نہ دنیا ہے نہ دیں ہے
شامل جو غلامان محمد ﷺ میں نہیں ہے
یہ اپنا عقیدہ ہے، یہی اپنا یقیں ہے
ہم دور ہوں اس ذات سے وہ دور نہیں ہے
اللہ کا محبوب ﷺ سر عرش بریں ہے
امت کے سوا ذکر کوئی اور نہیں ہے
دنیا ہو کہ محشر ہو، سفر ہو کہ حضر ہو
کیا خوف کہ جس دل میں ترا عشق مکیں ہے
بازیچہ اطفال ہے وہ فکر و تجسس
وابستہ جو اس ذات گرامی سے نہیں ہے
ذہنوں پہ نہیں جس کی حکومت ہے دلوں پر
وہ نور یقیں، نور یقیں، نور یقیں ہے
بے فیض ہے اس کے لیے تشبیہ و علامت
وہ ذات مبارک جو ہر اک شے سے حسیں ہے
ہے ظلمت ادہام ظفرؔ مجھ سے گریزاں
اللہ کے محبوب ﷺ کی الفت مرا دیں ہے
is shakahas ki duniya mein na duniya hy na deen hy
.
Popular Tags
is shakahas ki duniya mein na duniya hy na deen hy lyrics,
Read is shakahas ki duniya mein na duniya hy na deen hy naat lyrics,
Readis shakahas ki duniya mein na duniya hy na deen hy online