ہے رشک شہنشاہی وہ شان فقیرانہ
hai rashak shehnshahi wo shaan faqeerana
ہے رشک شہنشاہی وہ شان فقیرانہ
ہے رشک شہنشاہی وہ شان فقیرانہ
قربان ہوئی جس پر ہر شوکت شاہانہ
بھرتے ہیں سلاطیں بھی دم ان ﷺ کی غلامی کا
اللہ و غنی ان کا الطاف کریمانہ
اس در پہ ملائک بھی کرتے ہیں جبیں سائی
ہے جلوہ گہ جاناں سرکار ﷺ کا کاشانہ
سرکار ﷺ کے سجدوں کی عظمت تو کوئی دیکھے
اب قبلہ عالم ہے وہ گھر جو تھا بت خانہ
سوز غم پنہاں کی لذت تو وہی سمجھے
جو عشق محمد ﷺ میں دنیا سے ہو بیگانہ
دشمن کو بھی سینے سے لپٹاتے ہیں وہ اپنے
اے صل علیٰ ان ﷺ کا اخلاق محبانہ
تصدیق حقیقت ہو یوں میری محبت کی
سرکار ﷺ دو عالم کا بن جاؤں میں دیوانہ
کچھ اشک ندامت ہیں آنکھوں میں فقط باقی
کیا پیش کروں ان ﷺ کی سرکار میں نذرانہ
اس خاک نشیں کو بھی قدموں میں بلا لیجے
ستارؔ حزیں کی ہے یہ عرض غلامانہ
hai rashak shehnshahi wo shaan faqeerana
.
Popular Tags
hai rashak shehnshahi wo shaan faqeerana lyrics,
Read hai rashak shehnshahi wo shaan faqeerana naat lyrics,
Readhai rashak shehnshahi wo shaan faqeerana online