ڈھونڈتا پھرتا ہوں رحمت آپ ﷺ کی
dhoondta phirta hoon rehmat aap saww ki
ڈھونڈتا پھرتا ہوں رحمت آپ ﷺ کی
ڈھونڈتا پھرتا ہوں رحمت آپ ﷺ کی
مجھ کو ہے کتنی ضرورت آپ ﷺ کی
ختم ہوتی ہی نہیں دولت مری
میری دولت ہے محبت آپ ﷺ کی
روشنی آئی گواہی کے لیے
دن کا چہرہ ہے صداقت آپ ﷺ کی
جھک گیا ہے آپ ﷺ کی جانب فلک
جب سے دیکھی ہے اس نے عظمت آپ ﷺ کی
میں کہاں اور آپ ﷺ کی مدحت کہاں
جب خدا کرتا ہے مدحت آپ ﷺ کی
جن کو جنت چاہیے ان کو ملے
چاہئے مجھ کو تو رحمت آپ ﷺ کی
مل گئے ہیں مجھ کو جینے کے اصول
ملک اللہ کا شریعت آپ ﷺ کی
dhoondta phirta hoon rehmat aap saww ki
.
Popular Tags
dhoondta phirta hoon rehmat aap saww ki lyrics,
Read dhoondta phirta hoon rehmat aap saww ki naat lyrics,
Readdhoondta phirta hoon rehmat aap saww ki online