چومیں گے لبِ دل سے طیبہ کی زمیں جا کر

choomein ge lab e dil se taiba ki zamei ja kar

چومیں گے لبِ دل سے طیبہ کی زمیں جا کر

چومیں گے لبِ دل سے طیبہ کی زمیں جا کر
آئے گا قرار اب تو اِس دل کو وہیں جا کر

وہ ارض کہ جو رشکِ فردوسِ بریں ٹھہری
دیکھیں گے زہے قسمت ہم بھی وہ زمیں جا کر

آنکھیں ہیں کہ شرمندہ ، دل ہے کہ بڑا نادم
کس کس کو سنبھالوں گا آقا ﷺ کے قریں جا کر

قرآنِ مبیں اکثر سنتے تھے سناتے تھے
دربارِ شہِ دیں ﷺ میں جبریلِ امیں جا کر

غیروں کی سمجھ میں یہ آیا ہے نہ آئے گا
اکِ رات میں ہو آئے وہ عرشِ بریں جا کر

اللہ نے چاہا تو ہم بھی وہاں جائیں گے
بڑھ جاتا ہے جس در پر ایمان و یقیں جا کر

مٹی کا بدن راغب مٹ جائے تو اچھا ہے
سرکارِ دو عالم ﷺ کی گلیوں میں کہیں جا کر

choomein ge lab e dil se taiba ki zamei ja kar

.

Popular Tags

choomein ge lab e dil se taiba ki zamei ja kar lyrics,
Read choomein ge lab e dil se taiba ki zamei ja kar naat lyrics,
Readchoomein ge lab e dil se taiba ki zamei ja kar online