چاندنی شرماتی ہے آقا کا دامن دیکھ کر
Chandni shrmaati hy Aaqa ka daman dykh kr
چاندنی شرماتی ہے آقا کا دامن دیکھ کر
چاندنی شرماتی ہے آقا کا دامن دیکھ کر
خلد للچا جائے گی طیبہ کا گلشن دیکھ کر
مرضی محبوب کا تعلق ہے رب کائنات
رخ بدلتا ہے فلک آقاؐ کے چتون دیکھ کر
چرخ کا دامن تو سیاروں سے تاباں ہے مگر
وہ بھی گردش میں ہے ان کا نوری آنگن دیکھ کر
وہ مطہر وہ مز کی ان کا گھر مینار نور
لپٹی جاتی ہے طہارت ان کا دامن دیکھ کر
کتنے طوفانوں کو آقاؐ نے کیا موج نسیم
رہبر عالم بنے ہیں کتنے رہزن دیکھ کر
نور اور ظلمت کی رستا خیز یاد آنے لگی
سربکف یاران پیغمبرؐ کے مدفن دیکھ کر
مسکرائے چاند ان کی ایڑیوں کو چوم کر
آ گھرے کالی گھٹا زلفوں کا ساون دیکھ کر
اہل ایماں کھول جاتے ہیں کسی گستاخ سے
مصطفٰیؐ کی شان بے مثلی پہ قدغن دیکھ کر
ان کی جود و بوند پالے دو جہاں میں ہونہال
کیا جچے آنکھوں کو ان کا روئے روشن دیکھ کر
کرو فر و شان و شوکت عشق میں سب ہیں فضول
مئے یہاں ملتی ہے لیکن دل کا برتن دیکھ کر
بدر عالم کاش خود کو تو کسی قابل بنا
وہ تو اپناتے ہیں لیکن تن نہیں من دیکھ کر
Chandni shrmaati hy Aaqa ka daman dykh kr
.
Popular Tags
Chandni shrmaati hy Aaqa ka daman dykh kr lyrics,
Read Chandni shrmaati hy Aaqa ka daman dykh kr naat lyrics,
ReadChandni shrmaati hy Aaqa ka daman dykh kr online