بلاد عشق کی ہر رہگذر میں رہتے ہیں
blaad e ishq ki hr rehguzar mein rehty hein
بلاد عشق کی ہر رہگذر میں رہتے ہیں
بلاد عشق کی ہر رہگذر میں رہتے ہیں
سفر کا کیا ہے ازل سے سفر میں رہتے ہیں
ہتھیلیوں پہ سجا کر چراغ وصف نبی ﷺ
ہوا کے ساتھ ہمیں بحر و بر میں رہتے ہیں ہیں
طواف گنبد خضرا میں عمر کٹ جائے
عجیب شوق مرے بال و پر میں رہتے ہیں
یہی نجات کا باعث بنیں گے محشر میں
جو آبگینے مری چشم تر میں رہتے ہیں
در نبی ﷺ ہے فقط ان کا مرکز و محور
خیال و خواب جو آزفتک سر میں رہتے ہیں
کرم کا ایک سمندر ہے موجزن ہر سو
غریب شہر بھی ان ﷺ کی نظر میں رہتے ہیں
اماں ہمارا مقدر ہے اس لیے کہ ریاض
حصار رحمت خیر ﷺ البشر میں رہتے ہیں
blaad e ishq ki hr rehguzar mein rehty hein
.
Popular Tags
blaad e ishq ki hr rehguzar mein rehty hein lyrics,
Read blaad e ishq ki hr rehguzar mein rehty hein naat lyrics,
Readblaad e ishq ki hr rehguzar mein rehty hein online