بزم کونین سجانے کے لئے آپﷺ آئے

bazam konain sajaany ky liye aap saww aaye

بزم کونین سجانے کے لئے آپﷺ آئے

بزم کونین سجانے کے لئے آپﷺ آئے
شمعِ توحید جلانے کے لیے آپﷺ آئے

ایک پیغام جو ہر دل میں اجالا کر دے
ساری دنیا کو سنانے کے لئے آپﷺ آئے

ایک مدت سے بھٹکتے ہوئے انسانوں کو
ایک مرکز پہ بلانے کے لئے آپﷺ آئے

ناخدا بن کے ابلتے ہوئے طوفانوں میں
کشتیاں پار لگانے کے لئے آپﷺ آئے

قافلے والے بھٹک جائیں نہ منزل سے کہیں
دور تک راہ دکھانے کے لئے آپﷺ آئے

چشم بیدار کو اسرار خدائی بخشے
سونے والوں کو جگانے کے لئے آپﷺ آئے

bazam konain sajaany ky liye aap saww aaye

.

Popular Tags

bazam konain sajaany ky liye aap saww aaye lyrics,
Read bazam konain sajaany ky liye aap saww aaye naat lyrics,
Readbazam konain sajaany ky liye aap saww aaye online