عکس روئے مصطفؐیٰ سے ایسی زیبائی ملی
akas rooye Mustufaa saww sy esi zebaai mili
عکس روئے مصطفؐیٰ سے ایسی زیبائی ملی
عکس روئے مصطفؐیٰ سے ایسی زیبائی ملی
کھل اٹھا رنگ چمن پھولوں کو رعنائی ملی
سبز گنبد کے مناظر دیکھتا رہتا ہوں میں
عشق میں چشم تصور کو وہ گیرائی ملی
جس طرف اٹھی نگاہیں محفل کونین میں
رحمتہ للعالمین ﷺ کی جلوہ فرمائی ملی
بہر پا بوسی پہنچ جائیں حریم پاک تک
یوں ہمارے منتظر اجزاء کو یکجائی ملی
ان ﷺ کے قدموں میں ہیں تاج و تخت ہفت اقلیم کے
آپ ﷺ کے ادنیٰ غلاموں کو وہ دارائی ملی
بحر عشق مصطفؐیٰ کا ماجرا کیا ہو بیاں
لطف آیا ڈوبنے کا جتنی گہرائی ملی
چادر زہراؓ کا سایہ ہے مرے سر پر نصیرؔ
فیض نسبت دیکھئے نسبت بھی زہرائی ملی
akas rooye Mustufaa saww sy esi zebaai mili
.
Popular Tags
akas rooye Mustufaa saww sy esi zebaai mili lyrics,
Read akas rooye Mustufaa saww sy esi zebaai mili naat lyrics,
Readakas rooye Mustufaa saww sy esi zebaai mili online