ابھی تو خواب ہی دیکھا ہے شہرِ طیبہ کا
abhi to khwab dykha hai shehr e Taiba
ابھی تو خواب ہی دیکھا ہے شہرِ طیبہ کا
ابھی تو خواب ہی دیکھا ہے شہرِ طیبہ کا
ابھی سے حال دگرگوں ہے چشمِ بینا کا
مِری نظر میں ہے تنویرِ منزلِ مقصود
چراغِ راہِ یقیں ہے خیال آقا کا
رہِ حجاز کے ذروں میں جذب ہو جاؤں
علاج ہے یہ مِرے دردِ بے مداوا کا
نبیؐ کے ہجر میں رونا بھی عینِ راحت ہے
” مِری نگاہ میں ہے جمع و خرج دریا کا "
دعا قبول ہوئی آپ کے وسیلے سے
شعور آپ نے بخشا ہمیں تمنا کا
کہاں اسیرِ ہوا اور کہاں ثنائے رسولؐ
حباب خاک احاطہ کرے گا دریا کا
خیالِ شافعِ محشر محیطِ جاں ہے ایاز
نہیں ہے تشنہء تعبیر خواب فردا کا
abhi to khwab dykha hai shehr e Taiba
.
Popular Tags
abhi to khwab dykha hai shehr e Taiba lyrics,
Read abhi to khwab dykha hai shehr e Taiba naat lyrics,
Readabhi to khwab dykha hai shehr e Taiba online