آیا ہے لب پہ نام رسول کریم ﷺ کا

aaya hai lab py naam rasool kareem ka

آیا ہے لب پہ نام رسول کریم ﷺ کا

آیا ہے لب پہ نام رسول کریم ﷺ کا
جلوہ تڑپ اتھا ہے ریاض نعیم کا

بحر عدن میں لاکھوں ہوں لولوئے شاہوار
کچھ رنگ و روپ اور ہے در یتیم کا

اے اہل بزم جانب بطحا چلا ہوں میں
پیغام لے کے آیا ہے جھونکا نسیم کا

خلد بریں جچے مری نظروں میں کس طرح
دیکھا ہے ایک پھول ریاض نعیم کا

اللہ رہے خاک بیت مقدس کا مرتبہ
سجود ذرہ ذرہ ہے عرش عظیم کا

وحدت کو ناز کیوں نہ ہو احمد کی ذات پر
سمجھا ہے جس نے راز الفت لام میم کا

شافع اگر حضور ﷺ رسالت ماب ہوں
پھر کیوں نہ فیض عام ہو رب کریم کا

شاہد نہ ہو سکا کبھی مشہود سے الگ
نور خدا ہے نور رسول کریم ﷺ کا

کیونکر بیان ہو مدحت خیر البشر رتن
ہے تنگ قافیہ مری طبع سلیم کا

aaya hai lab py naam rasool kareem ka

.

Popular Tags

aaya hai lab py naam rasool kareem ka lyrics,
Read aaya hai lab py naam rasool kareem ka naat lyrics,
Readaaya hai lab py naam rasool kareem ka online