3907 - سنن ابن ماجہ
Sunnan e Ibn e Maja - Hadees No: 3907
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبِيدَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ مُسْلِمُ بْنُ مِشْكَمٍ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّ الرُّؤْيَا ثَلَاثٌ: مِنْهَا أَهَاوِيلُ مِنَ الشَّيْطَانِ لِيَحْزُنَ بِهَا ابْنَ آدَمَ، وَمِنْهَا مَا يَهُمُّ بِهِ الرَّجُلُ فِي يَقَظَتِهِ فَيَرَاهُ فِي مَنَامِهِ، وَمِنْهَا جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ، أَنَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم.
Hadith in Urdu
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خواب تین طرح کے ہوتے ہیں: ایک تو شیطان کی ڈراونی باتیں تاکہ وہ ابن آدم کو ان کے ذریعہ غمگین کرے، بعض خواب ایسے ہوتے ہیں کہ حالت بیداری میں آدمی جس طرح کی باتیں سوچتا رہتا ہے، وہی سب خواب میں بھی دیکھتا ہے اور ایک وہ خواب ہے جو نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ ابو عبیداللہ مسلم بن مشکم کہتے ہیں کہ میں نے عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ نے یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ تو انہوں نے کہا: ہاں، میں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، میں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔
Hadith in English
It was narrated from Abu ‘Ubaidullah Muslim bin Mishkam, that ‘Awf bin Malik narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “Dreams are of three types: Some are terrifying things from Satan, aimed at causing grief to the son of Adam; some are things that a person is concerned with when he is awake, so he sees them in his dreams; and some are a part of the forty-six parts of prophecy.” He said: “I said to him: ‘Did you hear this from the Messenger of Allah (ﷺ)?’ He said: ‘Yes, I heard it from the Messenger of Allah (ﷺ), I heard it from the Messenger of Allah (ﷺ).’” .
Reference : Sunan Ibn Majah 3907 In-book reference : Book 35, Hadith 15 English translation : Vol. 5, Book 35, Hadith 3907
- Book Name Sunnan e Ibn e Maja
- Hadees Status صحیح
- Baab Chapter: Dreams are of Three Types
- Kitab Interpretation of Dreams
- Takhreej تفرد بہ ابن ماجہ،(تحفة الأشراف:۱۰۹۱۶، ومصباح الزجاجة:۱۳۶۷)