3887 - سنن ابن ماجہ
Sunnan e Ibn e Maja - Hadees No: 3887
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ بَيْتَهُ، فَذَكَرَ اللَّهَ عِنْدَ دُخُولِهِ وَعِنْدَ طَعَامِهِ، قَالَ الشَّيْطَانُ: لَا مَبِيتَ لَكُمْ وَلَا عَشَاءَ، وَإِذَا دَخَلَ وَلَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ عِنْدَ دُخُولِهِ، قَالَ الشَّيْطَانُ: أَدْرَكْتُمُ الْمَبِيتَ، فَإِذَا لَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ عِنْدَ طَعَامِهِ، قَالَ: أَدْرَكْتُمُ الْمَبِيتَ وَالْعَشَاءَ .
Hadith in Urdu
انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جب آدمی گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اللہ کا ذکر کرتا ( یعنی بسم اللہ کہتا ) ہے، تو شیطان اپنے لشکر سے کہتا ہے کہ آج یہاں نہ تمہاری رات گزر سکتی ہے ( یعنی نہ سونے کی جگہ تم کو مل سکتی ہے ) اور نہ تمہیں کھانا مل سکتا ہے، اور جب آدمی گھر میں بغیر اللہ کا ذکر کئے ( یعنی بغیر بسم اللہ کہے ) داخل ہوتا ہے، تو شیطان ( اپنے لشکر سے ) کہتا ہے کہ تم نے سونے کی جگہ پا لی، اگر آدمی کھانے کے وقت بھی اللہ کا نام نہیں لیتا ہے، تو شیطان کہتا ہے کہ تم نے کھانے اور سونے دونوں کی جگہ پا لی ۔
Hadith in English
It was narrated from Jabir bin ‘Abdullah that he heard the Prophet (ﷺ) say: “When a man enters his house, and remembers Allah when he enters and when he eats, Satan says: ‘You have no place to stay and no supper.’ If he enters his house and does not remember Allah upon entering, Satan says: ‘You have found a place to stay.’ And if he does not remember Allah when he eats, (Satan) says: ‘You have found a place to stay and supper.’” .
Reference : Sunan Ibn Majah 3887 In-book reference : Book 34, Hadith 61 English translation : Vol. 5, Book 34, Hadith 3887
- Book Name Sunnan e Ibn e Maja
- Hadees Status صحیح
- Baab Chapter: The Supplication That A Man Should Recite When He Enters His House
- Kitab Supplication
- Takhreej «صحیح مسلم/الأشربة ۱۳ (۲۰۱۸)، سنن ابی داود/الأطعمة ۱۶ (۳۷۶۵)،(تحفة الأشراف:۲۷۹۷)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۳/۳۴۶،۳۸۳)