3079 - سنن ابن ماجہ
Sunnan e Ibn e Maja - Hadees No: 3079
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ، قَالَ: قَعَدْتُ إِلَى كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ فِي الْمَسْجِدِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ: فَفِدْيَةٌ مِنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ سورة البقرة آية 196، قَالَ كَعْبٌ: فِيَّ أُنْزِلَتْ كَانَ بِي أَذًى مِنْ رَأْسِي، فَحُمِلْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْقَمْلُ يَتَنَاثَرُ عَلَى وَجْهِي، فَقَالَ: مَا كُنْتُ أُرَى الْجُهْدَ بَلَغَ بِكَ مَا أَرَى، أَتَجِدُ شَاةً؟ ، قُلْتُ: لَا، قَالَ: فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: فَفِدْيَةٌ مِنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ سورة البقرة آية 196، قَالَ: فَالصَّوْمُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ، وَالصَّدَقَةُ عَلَى سِتَّةِ مَسَاكِينَ لِكُلِّ مِسْكِينٍ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ طَعَامٍ، وَالنُّسُكُ شَاةٌ.
Hadith in Urdu
میں مسجد میں کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تو میں نے ان سے آیت کریمہ: «ففدية من صيام أو صدقة أو نسك» ( سورۃ البقرہ: ۱۹۶ ) کے متعلق پوچھا تو آپ نے کہا کہ یہ آیت میرے بارے میں نازل ہوئی ہے، میرے سر میں تکلیف تھی تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس حال میں لایا گیا کہ جوئیں ( میرے سر میں اتنی کثرت سے تھیں کہ ) میرے منہ پر گر رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نہیں سمجھتا تھا کہ تمہیں اس قدر تکلیف ہو گی، کیا ایک بکری تمہیں مل سکتی ہے ؟ میں نے عرض کیا: نہیں، تب یہ آیت اتری: «ففدية من صيام أو صدقة أو نسك» یعنی فدیہ ہے صوم کا یا صدقہ کا یا قربانی کا ، تو صوم تین دن کا ہے، اور صدقہ چھ مسکینوں کو کھانا دینا ہے، ہر مسکین کو آدھا صاع، اور قربانی ایک بکری کی ہے ۱؎۔
Hadith in English
It was narrated that ‘Abdullah bin Ma’qil said: “I sat with Ka’b bin ‘Ujrah in the mosque and asked him about this Verse: ‘He must pay a compensation of either fasting (three days) or giving charity (feeding six poor persons) or offering sacrifice (one sheep).’ [2:196] Ka’b said: it was revealed concerning me. I had trouble with my head, so I was carried to the Messenger of Allah (ﷺ), with lice crawling on my face. He said: ‘I did not think that you were suffering as much as I see. Do you have a sheep?’ I said: ‘No.’ Then this Verse was revealed: “He must pay a Fidyah (ransom) of either fasting (three days) or giving Sadaqah (charity – feeding six poor persons) or offering sacrifice (one sheep).” [2:196] He said: ‘Fasting is three days, charity is to be given to six poor persons, giving each one half of a Sa’ of food, and the sacrifice is a sheep.’” .
English reference : Vol. 4, Book 25, Hadith 3079 Arabic reference : Book 25, Hadith 3197
- Book Name Sunnan e Ibn e Maja
- Hadees Status صحیح
- Kitab Chapters on Hajj Rituals
- Takhreej «صحیح البخاری/المحصر ۵ (۱۸۱۴)،۶ (۱۸۱۵)،۷ (۱۸۱۶)،۸ (۱۸۱۷)، المغازي ۳۵ (۴۱۵۹)، تفسیر البقرة ۳۲ (۴۵۱۷)، المرضیٰ ۱۶ (۵۶۶۵)، الطب ۱۶ (۵۷۰۳)، الکفارات ۱ (۶۸۰۸)، صحیح مسلم/الحج ۱۰ (۱۲۰۱)، سنن الترمذی/الحج ۱۰۷ (۹۵۳)،(تحفة الأشراف:۱۱۱۱۲)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الحج ۴۳ (۱۸۵۶)، سنن النسائی/الحج ۹۶ (۲۸۵۴)، موطا امام مالک/الحج ۷۸ (۲۳۷)، مسند احمد (۴/۲۴۲،۲۴۳)