3063 - سنن ابن ماجہ
Sunnan e Ibn e Maja - Hadees No: 3063
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، حَدَّثَنِي حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ الْكَعْبَةَ وَمَعَهُ بِلَالٌ وَعُثْمَانُ بْنُ شَيْبَةَ، فَأَغْلَقُوهَا عَلَيْهِمْ مِنْ دَاخِلٍ، فَلَمَّا خَرَجُوا، سَأَلْتُ بِلَالًا: أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، فَأَخْبَرَنِي: أَنَّهُ صَلَّى عَلَى وَجْهِهِ حِينَ دَخَلَ بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ لُمْتُ نَفْسِي أَنْ لَا أَكُونَ سَأَلْتُهُ كَمْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
Hadith in Urdu
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن کعبہ کے اندر تشریف لے گئے، آپ کے ساتھ بلال اور عثمان بن شیبہ رضی اللہ عنہما بھی تھے، پھر ان لوگوں نے اندر سے دروازہ بند کر لیا، جب وہ لوگ باہر نکلے تو میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز پڑھی؟ تو انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چہرہ مبارک کے سامنے ہی نماز پڑھی، جب دونوں ستو نوں کے درمیان تشریف لے گئے، پھر میں نے اپنے آپ پر اس بات پر ملامت کی کہ میں نے ان سے یہ کیوں نہ پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی رکعتیں پڑھیں؟۔
Hadith in English
It was narrated that Ibn ‘Umar said: “The Messenger of Allah (ﷺ) entered the Ka’bah on the Day of the Conquest (of Makkah), with Bilal and ‘Uthman bin Shaibah, and they locked the door behind them from the inside. When they came out, I asked Bilal: ‘Where did the Messenger of Allah (ﷺ) pray?’ He told me that when he entered, he turned to his right and prayed in the direction that he was facing, between the two columns.” .
English reference : Vol. 4, Book 25, Hadith 3063 Arabic reference : Book 25, Hadith 3179
- Book Name Sunnan e Ibn e Maja
- Hadees Status صحیح
- Kitab Chapters on Hajj Rituals
- Takhreej «صحیح البخاری/الصلاة ۳۰ (۳۹۷)،۸۱ (۴۸۶)،۹۶ (۵۰۴)، التھجد ۲۵ (۱۱۶۷)، الحج ۵۱ (۱۵۹۸)، الجہاد ۱۲۷ (۲۶۸۸)، المغازي ۴۹ (۴۲۸۹)،۷۷ (۴۴۰۰)، صحیح مسلم/الحج ۶۸ (۱۳۲۹)، سنن ابی داود/الحج ۹۳ (۲۰۲۳)، سنن الترمذی/الحج ۴۶ (۸۷۴)، سنن النسائی/المساجد ۵ (۶۹۳)، القبلة ۶ (۷۵۰)، الحج ۱۲۶ (۲۹۰۸)،۱۲۷ (۲۹۰۹)،(تحفة الأشراف:۲۰۳۷)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحج ۶۳ (۱۹۳)، مسند احمد (۲/۳۳،۵۵،۱۱۳،۱۲۰،۱۳۸،۶/۱۲،۱۳،۱۴،۱۵)، سنن الدارمی/المناسک ۴۳ (۱۹۰۸)