2335 - سنن ابن ماجہ
Sunnan e Ibn e Maja - Hadees No: 2335
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا اسْتَأْذَنَ أَحَدَكُمْ جَارُهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً فِي جِدَارِهِ فَلَا يَمْنَعْهُ ، فَلَمَّا حَدَّثَهُمْ أَبُو هُرَيْرَةَ طَأْطَئُوا رُءُوسَهُمْ فَلَمَّا رَآهُمْ قَالَ: مَا لِي أَرَاكُمْ عَنْهَا مُعْرِضِينَ وَاللَّهِ لَأَرْمِيَنَّ بِهَا بَيْنَ أَكْتَافِكُمْ.
Hadith in Urdu
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی سے اس کا پڑوسی اس کی دیوار پر شہ تیر ( دھرن یا کڑی ) رکھنے کی اجازت مانگے، تو اس کو منع نہ کرے ، جب ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث لوگوں سے بیان کی تو لوگوں نے اپنے سروں کو جھکا لیا، یہ دیکھ کر ابوہریرہ رضی اللہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: کیوں، کیا ہوا؟ میں دیکھتا ہوں کہ تم اس حدیث سے منہ پھیر رہے ہو، اللہ کی قسم! میں تو اس کو تمہارے شانوں کے درمیان مار کر رہوں گا ۱؎۔
Hadith in English
It was narrated that Anas bin Malik said: “The Prophet (ﷺ): 'When anyone of you asks his neighbor for permission to fix a piece of wood to his wall, he should not refuse him. 'When Abu Hurairah told them this, they lowered their heads, and when he saw them he said: 'Why do I see you turning away from it? By Allah, I will force you to accept it.' ” .
Reference : Sunan Ibn Majah 2335 In-book reference : Book 13, Hadith 28 English translation : Vol. 3, Book 13, Hadith 2335
- Book Name Sunnan e Ibn e Maja
- Hadees Status صحیح
- Baab Chapter: A Man Fixing Wood To The Wall Of His Neighbor
- Kitab The Chapters on Rulings
- Takhreej صحیح البخاری/المظالم ۲۰ (۲۴۶۳)، صحیح مسلم/المساقاة ۲۹ (۱۶۰۹)، سنن ابی داود/الأقضیة ۳۱ (۳۶۳۴)، سنن الترمذی/الأحکام ۱۸ (۱۳۵۳)،(تحفة الأشراف:۱۳۹۵۴)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الأقضیة ۲۶ (۳۲)، مسند احمد (۲/۳۹۶،۲۴۰،۲۷۴،۳۹۶،۴۶۳)