847 - جامع الترمذي

Jam e Tirmazi - Hadees No: 847

Hadith in Arabic

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى أَبِي قَتَادَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏حَتَّى إِذَا كَانَ بِبَعْضِ طَرِيقِ مَكَّةَ تَخَلَّفَ مَعَ أَصْحَابٍ لَهُ مُحْرِمِينَ وَهُوَ غَيْرُ مُحْرِمٍ، ‏‏‏‏‏‏فَرَأَى حِمَارًا وَحْشِيًّا فَاسْتَوَى عَلَى فَرَسِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَسَأَلَ أَصْحَابَهُ أَنْ يُنَاوِلُوهُ سَوْطَهُ فَأَبَوْا، ‏‏‏‏‏‏فَسَأَلَهُمْ رُمْحَهُ فَأَبَوْا عَلَيْهِ فَأَخَذَهُ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ شَدَّ عَلَى الْحِمَارِ فَقَتَلَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَأَكَلَ مِنْهُ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَى بَعْضُهُمْ، ‏‏‏‏‏‏فَأَدْرَكُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَسَأَلُوهُ عَنْ ذَلِكَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ إِنَّمَا هِيَ طُعْمَةٌ أَطْعَمَكُمُوهَا اللَّهُ .

Hadith in Urdu

وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، یہاں تک کہ آپ جب مکے کا کچھ راستہ طے کر چکے تو وہ اپنے بعض محرم ساتھیوں کے ساتھ پیچھے رہ گئے جب کہ ابوقتادہ خود غیر محرم تھے، اسی دوران انہوں نے ایک نیل گائے دیکھا، تو وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے اور اپنے ساتھیوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں ان کا کوڑا اٹھا کر دے دیں تو ان لوگوں نے اسے انہیں دینے سے انکار کیا۔ پھر انہوں نے ان سے اپنا نیزہ مانگا۔ تو ان لوگوں نے اسے بھی اٹھا کر دینے سے انکار کیا تو انہوں نے اسے خود ہی ( اتر کر ) اٹھا لیا اور شکار کا پیچھا کیا اور اسے مار ڈالا، تو بعض صحابہ کرام نے اس شکار میں سے کھایا اور بعض نے نہیں کھایا۔ پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آ کر ملے اور اس بارے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”یہ تو ایک ایسی غذا ہے جسے اللہ نے تمہیں کھلایا ہے“ ۱؎۔

Hadith in English

Abu Qatadah narrated that: He was with the Prophet and when he got to one of the roads of Makkah some of the companions were Muhrim and he (Abu Qatadah) was not a Muhrim. So he saw a wild donkey, so he mounted his horse, asked his companions to give him his whip but they refused, so he asked them to give him his spear and they refused. So he (himself) took it and struck the donkey killing it. Some of the Companions of the Prophet ate it and some of them refused. When they caught up to the Prophet they asked him about that and he said: It is only food which Allah fed you. .

Reference : Jami` at-Tirmidhi 847 In-book reference : Book 9, Hadith 40 English translation : Vol. 2, Book 4, Hadith 847

Previous

No.847 to 3956

Next
  • Book Name Jam e Tirmazi
  • Hadees Status (صحیح) وأخرجہ کل من: صحیح البخاری/جزاء الصید ۲ (۱۸۲۱)، و۳ (۱۸۲۲)، و۵ (۱۸۲۴)، والہبة ۳ (۲۵۷۰)، والجہاد ۴۶ (۲۸۵۴)، والأطعمة ۱۹ (۵۴۰۶، ۵۴۰۷)، سنن ابن ماجہ/المناسک ۹۳ (۳۰۹۳)، مسند احمد (۵/۳۰۷)، سنن الدارمی/المناسک ۲۲ (۱۸۶۷) من غیر ہذا الطریق۔
  • Baab Chapter: What Has Been Related About The Muhrim Eating Hunted Animals
  • Kitab The Book on Hajj
  • Takhreej تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/جزاء الصید ۴ (۱۸۲۳)، والجہاد ۸۸ (۲۹۱۴)، والذباع ۱۰ (۵۴۹۰)، و۱۱ (۵۴۹۲)، صحیح مسلم/الحج ۸ (۱۱۹۶)، سنن ابی داود/ الحج ۴۱ (۱۸۵۲)، سنن النسائی/الحج ۷۸ (۲۸۱۸)، (تحفة الأشراف : ۱۲۱۳۱)، موطا امام مالک/الحج ۲۴ (۷۶)، مسند احمد (۵/۳۰۱)