775 - جامع الترمذي

Jam e Tirmazi - Hadees No: 775

Hadith in Arabic

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:‏‏‏‏ احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ صَائِمٌ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ. هَكَذَا رَوَى وَهِيبٌ نَحْوَ رِوَايَةِ عَبْدِ الْوَارِثِ، ‏‏‏‏‏‏وَرَوَى إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَيُّوبَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عِكْرِمَةَ مُرْسَلًا وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ.

Hadith in Urdu

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنا لگوایا، آپ محرم تھے اور روزے سے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث صحیح ہے، ۲- اسی طرح وہیب نے بھی عبدالوارث کی طرح روایت کی ہے، ۳- اسماعیل بن ابراہیم بن علیہ نے ایوب سے اور ایوب نے عکرمہ سے مرسلاً روایت کی ہے اور، عکرمہ نے اس میں ابن عباس کا ذکر نہیں کیا ہے۔

Hadith in English

Ibn Abbas narrated: the Messenger of Allah was cupped while he was fasting and in Ihram. .

Reference : Jami` at-Tirmidhi 775 In-book reference : Book 8, Hadith 94 English translation : Vol. 2, Book 3, Hadith 775

Previous

No.775 to 3956

Next
  • Book Name Jam e Tirmazi
  • Hadees Status (صحیح) ’’ احتجم وھو صائم ‘‘ کے لفظ سے صحیح ہے جو بسند عبدالوارث صحیح بخاری میں موجود ہے، اور ترمذی کا یہ سیاق سنن ابی داود میں بسند یزید عن مقسم عن ابن عباس موجود ہے، جب کہ حکم اور حجاج نے مقسم سے روایت میں ’’ محرم ‘‘ کا لفظ نہیں ذکر کیا ہے، در اصل الگ الگ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے دونوں حالت میں حجامت کرائی، جس کا ذکر صحیح بخاری میں بسند وہیب عن ایوب، عن عکرمہ، عن ابن عباس ہے کہ أن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احتجم وهو محرم، واحتجم وهو صائم: ۱۸۳۵، ۱۹۳۸) پتہ چلا کہ پچھنا لگوانے کا یہ کام حالت صوم واحرام میں ایک ساتھ نہیں ہوا ہے، بلکہ دو الگ الگ واقعہ ہے) وقد أخرجہ کل من: صحیح البخاری/جزاء الصید ۱۱ (۱۸۳۵)، واطلب ۱۵ (۵۷۰۰)، صحیح مسلم/الحج ۱۱ (۱۲۰۲)، سنن ابی داود/ الحج ۳۶ (۱۸۳۵، ۱۸۳۶)، سنن ابن ماجہ/الحج ۸۷ (۳۰۸۱)، مسند احمد (۱/۲۱۵، ۲۲۱، ۲۲۲، ۲۳۶، ۲۴۸، ۲۴۹، ۲۶۰، ۲۸۳، ۲۸۶، ۲۹۲، ۳۰۶، ۳۱۵، ۳۳۳، ۳۴۶، ۳۵۱، ۳۷۲، ۳۷۴)، سنن الدارمی/المناسک ۲۰ (۱۸۲۰)، من غیر ہذا الطریق۔
  • Baab Chapter: What Has Been Related About Permission For That
  • Kitab The Book on Fasting
  • Takhreej تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصوم ۳۲ (۱۹۳۸)، والطب ۱۲ (۵۶۹۵)، سنن ابی داود/ الصیام ۲۹ (۲۳۷۲)، (تحفة الأشراف : ۵۹۸۹)