737 - جامع الترمذي
Jam e Tirmazi - Hadees No: 737
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ، وَرُوِيَ عَنْ ابْنِ الْمُبَارَكِ، أَنَّهُ قَالَ: فِي هَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: هُوَ جَائِزٌ فِي كَلَامِ الْعَرَبِ إِذَا صَامَ أَكْثَرَ الشَّهْرِ أَنْ يُقَالَ صَامَ الشَّهْرَ كُلَّهُ، وَيُقَالُ: قَامَ فُلَانٌ لَيْلَهُ أَجْمَعَ وَلَعَلَّهُ تَعَشَّى وَاشْتَغَلَ بِبَعْضِ أَمْرِهِ، كَأَنَّ ابْنَ الْمُبَارَكِ قَدْ رَأَى كِلَا الْحَدِيثَيْنِ مُتَّفِقَيْنِ، يَقُولُ: إِنَّمَا مَعْنَى هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّهُ كَانَ يَصُومُ أَكْثَرَ الشَّهْرِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: وَقَدْ رَوَى سَالِمٌ أَبُو النَّضْرِ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ نَحْوَ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو.
Hadith in Urdu
اسے ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- عبداللہ بن مبارک اس حدیث کے بارے میں کہتے ہیں کہ کلام عرب میں یہ جائز ہے کہ جب کوئی مہینے کے اکثر ایام روزہ رکھے تو کہا جائے کہ اس نے پورے مہینے کے روزے رکھے، اور کہا جائے کہ اس نے پوری رات نماز پڑھی حالانکہ اس نے شام کا کھانا بھی کھایا اور بعض دوسرے کاموں میں بھی مشغول رہا۔ گویا ابن مبارک دونوں حدیثوں کو ایک دوسرے کے موافق سمجھتے ہیں۔ اس طرح اس حدیث کا مفہوم یہ ہوا کہ آپ اس مہینے کے اکثر ایام میں روزہ رکھتے تھے، ۲- سالم ابوالنضر اور دوسرے کئی لوگوں نے بھی بطریق ابوسلمہ عن عائشہ محمد بن عمرو کی طرح روایت کی ہے۔
Hadith in English
(Another chain, a Hadith similar to no. 736) for that, from Aishah, : from the Prophet. .
Reference : Jami` at-Tirmidhi 737 In-book reference : Book 8, Hadith 56 English translation : Vol. 2, Book 3, Hadith 737
- Book Name Jam e Tirmazi
- Hadees Status (حسن صحیح) وأخرجہ کل من: صحیح البخاری/الصوم ۵۲ (۱۹۶۹)، وصحیح مسلم/الصیام ۳۴ (۱۱۵۶)، وسنن النسائی/الصیام ۳۴ (۲۱۷۹، ۲۱۸۰)، و۳۵ (۲۱۸۱-۲۱۸۷)، وسنن ابن ماجہ/الصیام ۳۰ (۱۷۱۰)، وط/الصیام ۲۲ (۵۶)، و مسند احمد (۶/۳۹، ۵۸، ۸۴، ۱۰۷، ۱۲۸، ۱۴۳، ۱۰۳، ۱۶۵، ۲۳۳، ۲۴۲، ۲۴۹، ۲۶۸)، من غیر ہذا الطریق ویتصرف یسیر فی السیاق
- Baab Chapter: What Has Been Related About Connecting Fasts Of Sha'ban To Ramadan
- Kitab The Book on Fasting
- Takhreej تخریج دارالدعوہ: تفرد المؤلف (تحفة الأشراف : ۱۷۷۵۶)