453 - جامع الترمذي
Jam e Tirmazi - Hadees No: 453
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاق، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: الْوِتْرُ لَيْسَ بِحَتْمٍ كَصَلَاتِكُمُ الْمَكْتُوبَةِ، وَلَكِنْ سَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ فَأَوْتِرُوا يَا أَهْلَ الْقُرْآنِ قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ، وَابْنِ مَسْعُودٍ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ عَلِيٍّ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
Hadith in Urdu
وتر تمہاری فرض نماز کی طرح لازمی نہیں ہے ۱؎، بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سنت قرار دیا اور فرمایا: اللہ وتر ( طاق ) ۲؎ ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے، اے اہل قرآن! ۳؎ تم وتر پڑھا کرو۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- علی رضی الله عنہ کی حدیث حسن ہے، ۲- اس باب میں ابن عمر، ابن مسعود اور ابن عباس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Hadith in English
Ali said: Al-Witr is not incumbent like your obligatory prayers, but it is a Sunnah of Allah's Messenger who said: Indeed Allah is Witr (One), and He loves Al-Witr, so perform Al-Witr O people of the Qur'an. .
Reference : Jami` at-Tirmidhi 453 In-book reference : Book 3, Hadith 2 English translation : Vol. 1, Book 3, Hadith 453
- Book Name Jam e Tirmazi
- Hadees Status (صحیح) (سند میں ’’ ابواسحاق سبیعی مختلط ہیں، نیز عاصم میں قدرے کلام ہے، لیکن متابعات وشواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے)
- Baab Chapter: What Has Been Related About Al-Witr Is Not Incumbent
- Kitab The Book on Al-Witr
- Takhreej تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الصلاة ۳۳۶ (۱۴۱۶)، (الشطر الأخیر فحسب)، سنن النسائی/قیام اللیل ۲۷ (۱۶۷۷)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ۱۱۴ (۱۱۶۹)، (تحفة الأشراف : ۱۰۱۳۵)، مسند احمد (۱/۸۶، ۹۸، ۱۰۰، ۱۰۷، ۱۱۵، ۱۴۴، ۱۴۵، ۱۴۸)، سنن الدارمی/الصلاة ۲۰۸ (۱۶۲۱)