2782 - جامع الترمذي
Jam e Tirmazi - Hadees No: 2782
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَعَنَ الْوَاشِمَاتِ وَالْمُسْتَوْشِمَاتِ، وَالْمُتَنَمِّصَاتِ، مُبْتَغِيَاتٍ لِلْحُسْنِ مُغَيِّرَاتٍ خَلْقَ اللَّهِ ، قَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَقَدْ رَوَاهُ شُعْبَةُ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ مِنَ الْأَئِمَّةِ، عَنْ مَنْصُورٍ.
Hadith in Urdu
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے گودنا گودنے والی اور گودنا گدوانے والیوں پر اور حسن میں اضافے کی خاطر چہرے سے بال اکھاڑنے والی اور اکھیڑوانے والیوں پر اور اللہ کی بناوٹ ( تخلیق ) میں تبدیلیاں کرنے والیوں پر۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس حدیث کو شعبہ اور کئی دوسرے ائمہ نے بھی منصور سے روایت کیا ہے۔
Hadith in English
Narrated 'Abdullah: that the Prophet (ﷺ) cursed the women who practice tattooing and those who seek to be tattooed, the women who remove hair from their faces seeking beautification by changing the creation of Allah. .
English reference : Vol. 5, Book 41, Hadith 2782 Arabic reference : Book 43, Hadith 3010
- Book Name Jam e Tirmazi
- Hadees Status صحیح
- Kitab Chapters on Manners
- Takhreej تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/تفسیر الحشر ۴ (۴۸۸۶)، واللباس ۸۲ (۵۹۳۱)، ۸۴ (۵۹۳۹)، و ۸۵ (۵۹۴۳)، و ۸۶ (۵۹۴۴)، و ۸۷ (۵۹۴۸)، صحیح مسلم/اللباس ۳۳ (۲۱۲۵)، سنن ابی داود/ الترجل ۵ (۴۱۶۹)، سنن النسائی/الزینة ۲۴ (۵۱۰۲)، و ۲۶ (۵۱۱۰)، ۷۲ (۵۲۵۴)، سنن ابن ماجہ/النکاح ۵۲ (۱۹۸۹) (تحفة الأشراف : ۹۴۵۰)، و مسند احمد (۱/۴۰۹، ۴۱۵، ۴۳۴، ۴۴۸، ۴۵۴، ۴۶۲، ۴۶۵)