2385 - جامع الترمذي
Jam e Tirmazi - Hadees No: 2385
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى قِيَامُ السَّاعَةِ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الصَّلَاةِ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ، قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ قِيَامِ السَّاعَةِ ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: مَا أَعْدَدْتَ لَهَا ؟ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَبِيرَ صَلَاةٍ، وَلَا صَوْمٍ إِلَّا أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ وَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ، فَمَا رَأَيْتُ فَرِحَ الْمُسْلِمُونَ بَعْدَ الْإِسْلَامِ فَرَحَهُمْ بِهَذَا، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
Hadith in Urdu
ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: اللہ کے رسول! قیامت کب آئے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہو گئے، پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”قیامت کے بارے میں سوال کرنے والا کہاں ہے؟“ اس آدمی نے کہا: میں موجود ہوں اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”قیامت کے لیے تم نے کیا تیاری کر رکھی ہے“، اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے کوئی زیادہ صوم و صلاۃ اکٹھا نہیں کی ہے ( یعنی نوافل وغیرہ ) مگر یہ بات ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی اس کے ساتھ ہو گا جس سے محبت کرتا ہے، اور تم بھی اسی کے ساتھ ہو گے جس سے محبت کرتے ہو“۔ انس کا بیان ہے کہ اسلام لانے کے بعد میں نے مسلمانوں کو اتنا خوش ہوتے نہیں دیکھا جتنا آپ کے اس قول سے وہ سب خوش نظر آ رہے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔
Hadith in English
Anas narrated that a man came to the Messenger of Allah (s.a.w) and said: O Messenger of Allah! When will the Hour be established? So the Propher (s.a.w) stood to perform Salat and when he was finished his Salat he said: Where is the one who asked when the hour will be established? The man said: It was I, O Mesenger of Allah! He said: What have you prepared for it? He said: O Messenger of allah! I have not prepared very much of salat nor fasting for it, but I love Allah and His Messenger. So the Messenger of Allah(s.a.w) said: A man shall be with whom ever he loves, and you shall be with whomever you love. So after the advent of Islam, I did not see that anything brought the Muslims more happiness than that. .
Reference : Jami` at-Tirmidhi 2385 In-book reference : Book 36, Hadith 82 English translation : Vol. 4, Book 10, Hadith 2385
- Book Name Jam e Tirmazi
- Hadees Status صحیح
- Baab Chapter: What Has Been Related About A Man Shall Be With Whom He Loves
- Kitab Chapters On Zuhd
- Takhreej تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/فضائل الصحابة ۶ (۳۶۸۸)، والأدب ۹۵ (۶۱۶۷)، و ۹۶ (۶۱۷۱)، والأحکام ۱۰ (۷۱۵۳)، صحیح مسلم/البر والصلة ۵۰ (۳۶۳۹) (تحفة الأشراف : ۵۸۵)، و مسند احمد (۳/۱۰۴، ۱۱۰، ۱۵۹، ۱۶۵، ۱۶۷، ۱۶۸، ۱۷۳، ۱۷۸، ۱۹۲، ۱۹۸، ۲۰۰)