2292 - جامع الترمذي

Jam e Tirmazi - Hadees No: 2292

Hadith in Arabic

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، عَنْ شُعَيْبٍ وَهُوَ ابْنُ أَبِي حَمْزَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ وَهُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ فِي يَدَيَّ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ فَهَمَّنِي شَأْنُهُمَا، ‏‏‏‏‏‏فَأُوحِيَ إِلَيَّ أَنْ أَنْفُخَهُمَا فَنَفَخْتُهُمَا فَطَارَا، ‏‏‏‏‏‏فَأَوَّلْتُهُمَا كَاذِبَيْنِ يَخْرُجَانِ مِنْ بَعْدِي، ‏‏‏‏‏‏يُقَالُ لِأَحَدِهِمَا:‏‏‏‏ مُسَيْلِمَةُ صَاحِبُ الْيَمَامَةِ، ‏‏‏‏‏‏وَالْعَنْسِيُّ صَاحِبُ صَنْعَاءَ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ.

Hadith in Urdu

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ہاتھ میں سونے کے دو کنگن ہیں، ان کے حال نے مجھے غم میں ڈال دیا، پھر مجھے وحی کی گئی کہ میں ان پر پھونکوں، لہٰذا میں نے پھونکا تو وہ دونوں اڑ گئے، میں نے ان دونوں کنگنوں کی تعبیر ( نبوت کا دعویٰ کرنے والے ) دو جھوٹوں سے کی جو میرے بعد نکلیں گے: ایک کا نام مسیلمہ ہو گا جو یمامہ کا رہنے والا ہو گا اور دوسرے کا نام عنسی ہو گا، جو صنعاء کا رہنے والا ہو گا“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح غریب ہے۔

Hadith in English

Ibn 'abbas narrated fro Abu Hurairah that the Messengr of Allah (s.a.w) said: I had a dream while sleeping as if there were two gold bracelets in my hands which bothered me very much. So it was reveled to me to blow them off. I blew them off and they flew away. I interpreted thwm to be two liars who would appear after me. One of them caled Masalamah of Yamamah, and (the other) Al-'ansi of San'a'. (sahih) .

English reference : Vol. 4, Book 8, Hadith 2292 Arabic reference : Book 34, Hadith 2461

Previous

No.2292 to 3956

Next
  • Book Name Jam e Tirmazi
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab Chapters On Dreams
  • Takhreej تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المناقب ۲۵ (۳۶۲۱)، والمغازي ۷۰ (۴۳۷۴، ۴۳۷۵)، و ۷۱ (۴۳۷۹)، والتعبیر ۳۸ (۷۰۳۴)، و ۴۰ (۷۰۳۷)، صحیح مسلم/الرؤیا ۴ (۲۲۷۴)، سنن ابن ماجہ/الرؤیا ۱۰ (۳۹۲۲) (تحفة الأشراف : ۱۳۵۷۴)، و مسند احمد (۲/۳۱۹، ۳۲۸، ۳۴۴)