1138 - جامع الترمذي
Jam e Tirmazi - Hadees No: 1138
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، وَقُتَيْبَةُ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ قَزَعَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: ذُكِرَ الْعَزْلُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: لِمَ يَفْعَلُ ذَلِكَ أَحَدُكُمْ . قَالَ أَبُو عِيسَى: زَادَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ فِي حَدِيثِهِ وَلَمْ يَقُلْ: لَا يَفْعَلْ ذَاكَ أَحَدُكُمْ ، قَالَا فِي حَدِيثِهِمَا: فَإِنَّهَا لَيْسَتْ نَفْسٌ مَخْلُوقَةٌ إِلَّا اللَّهُ خَالِقُهَا. قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ جَابِرٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، وَقَدْ كَرِهَ الْعَزْلَ قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ.
Hadith in Urdu
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عزل کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایسا کیوں کرتا ہے؟“۔ ابن ابی عمر نے اپنی حدیث میں یہ اضافہ کیا ہے: ”اور آپ نے یہ نہیں کہا کہ تم میں سے کوئی ایسا نہ کرے“، اور ان دونوں نے اپنی حدیث میں یہ بھی کہا ہے کہ ”جس جان کو بھی اللہ کو پیدا کرنا ہے وہ اسے پیدا کر کے ہی رہے گا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابو سعید خدری رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- یہ اس کے علاوہ اور بھی طرق سے ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے مروی ہے، ۳- اس باب میں جابر رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے، ۴- صحابہ کرام وغیرہم میں سے اہل علم کی ایک جماعت نے عزل کو مکروہ قرار دیا ہے۔
Hadith in English
Abu Sa'eed narrated: Azl was mentined before the Messenger of Allah and he said: 'Why would one of you do that?' .
Reference : Jami` at-Tirmidhi 1138 In-book reference : Book 11, Hadith 60 English translation : Vol. 2, Book 6, Hadith 1138
- Book Name Jam e Tirmazi
- Hadees Status (صحیح) وأخرجہ کل من: صحیح البخاری/البیوع ۱۰۹ (۲۲۲۹)، و العتق ۱۳ (۲۵۴۲)، والمغازي ۳۲ (۴۱۳۸)، والنکاح ۹۶ (۵۲۱۰)، والقدر ۶ (۶۶۰۳)، والتوحید ۱۸ (۷۴۰۹)، صحیح مسلم/النکاح (المصدر المذکور)، موطا امام مالک/الطلاق ۳۴ (۹۵)، مسند احمد (۳/۲۲، ۲۶، ۴۷، ۴۹، ۵۱، ۵۳، ۵۹، ۸۶)، سنن الدارمی/النکاح ۳۶ (۲۲۶۹) من غیر ہذا الوجہ وبعضہم بتغیر یسیر في السیاق۔
- Baab Chapter: What Has Been Related About Azl Being Disliked
- Kitab The Book on Marriage
- Takhreej تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/التوحید ۱۸ (تعلیقا عقب الحدیث رقم: ۷۴۰۹)، صحیح مسلم/النکاح ۲۲ (۱۴۳۸)، سنن ابی داود/ النکاح ۴۹ (۲۱۷۰)