1002 - جامع الترمذي
Jam e Tirmazi - Hadees No: 1002
Hadith in Arabic
حدیث نمبر: 1002 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمَيِّتُ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ أَهْلِهِ عَلَيْهِ . وَفِي الْبَاب: عَنْ ابْنِ عُمَرَ، وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَقَدْ كَرِهَ قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ الْبُكَاءَ عَلَى الْمَيِّتِ، قَالُوا: الْمَيِّتُ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ أَهْلِهِ عَلَيْهِ، وَذَهَبُوا إِلَى هَذَا الْحَدِيثِ، وقَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: أَرْجُو إِنْ كَانَ يَنْهَاهُمْ فِي حَيَاتِهِ أَنْ لَا يَكُونَ عَلَيْهِ مِنْ ذَلِكَ شَيْءٌ.
Hadith in Urdu
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میت کو اس کے گھر والوں کے اس پر رونے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- عمر رضی الله عنہ کی حدیث صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابن عمر اور عمران بن حصین رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- اہل علم کی ایک جماعت نے میت پر رونے کو مکروہ ( تحریمی ) قرار دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میت کو اس پر رونے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے۔ اور وہ اسی حدیث کی طرف گئے ہیں، ۴- اور ابن مبارک کہتے ہیں: مجھے امید ہے کہ اگر وہ ( میت ) اپنی زندگی میں لوگوں کو اس سے روکتا رہا ہو تو اس پر اس میں سے کچھ نہیں ہو گا۔
Hadith in English
Umar bin Al-Khattab narrated that: The Messenger of Allah said: The deceased is punished for the crying of his family over him. .
Reference : Jami` at-Tirmidhi 1002 In-book reference : Book 10, Hadith 38 English translation : Vol. 2, Book 5, Hadith 1002
- Book Name Jam e Tirmazi
- Hadees Status (صحیح) وأخرجہ کل من: صحیح البخاری/الجنائز ۳۲ (۱۲۸۷)، و۳۳ (۱۲۹۰، ۱۲۹۱)، صحیح مسلم/الجنائز ۹ (۹۲۷)، سنن النسائی/الجنائز ۱۴ (۱۸۴۹)، و۱۵ (۱۸۵۴)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ۵۴ (۱۵۹۳)، (تحفة الأشراف : ۹۰۳۱)، مسند احمد (۱/۲۶، ۳۶، ۴۷، ۵۰، ۵۱، ۵۴)، من غیر ہذا الوجہ۔و راجع أیضا مسند احمد (۶/۲۸۱)
- Baab Chapter: What Has Been Related About It Being Disliked To Cry Over The Deceased
- Kitab The Book on Jana'iz (Funerals)
- Takhreej تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الجنائز ۱۴ (۱۸۵۱) (تحفة الأشراف : ۱۰۵۲۷)