5267 - صحیح مسلم
Sahih Muslim - Hadees No: 5267
Hadith in Arabic
و حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ قَالَ أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا و قَالَ حَرْمَلَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ حَدَّثَهُ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَأْكُلَنَّ أَحَدٌ مِنْكُمْ بِشِمَالِهِ وَلَا يَشْرَبَنَّ بِهَا فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْكُلُ بِشِمَالِهِ وَيَشْرَبُ بِهَا قَالَ وَكَانَ نَافِعٌ يَزِيدُ فِيهَا وَلَا يَأْخُذُ بِهَا وَلَا يُعْطِي بِهَا وَفِي رِوَايَةِ أَبِي الطَّاهِرِ لَا يَأْكُلَنَّ أَحَدُكُمْ
Hadith in Urdu
ابوطاہر اورحرملہ نے کہا : ہمیں عبداللہ بن وہب نے حدیث بیان کی ، کہا : مجھے عمر بن محمد نے حدیث بیان کی ، کہا : مجھے قاسم بن عبیداللہ بن عبداللہ بن عمر نے حدیث بیان کی ، انھوں نے سالم سے ، انھوں نے اپنے والد ( حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما ) سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: تم میں سے کوئی شخص نہ بائیں ہاتھ سے کھائے نہ اس ہاتھ سے پیے کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتاہے ۔ اور اسی سے پیتا ہے ۔ نافع اس روایت میں یہ اضافہ کرتے ہیں : نہ اس ( بائیں ہاتھ ) سے لے اور نہ اس کے ذریعے سےدے ۔ اورابوطاہر کی روایت میں ہے : تم میں سےکوئی شخص ( بائیں ہاتھ سے ) ہر گز نہ کھائے ۔
Hadith in English
Salim, on the authority of his father, reported Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: None of you should eat with his left hand and drink with that (left hand), for the Satan eats with left hand and drinks with that (hand). Nafi' has made this addition in that: Do not take up anything with that (left hand) and do not give anything with that ; and in the narration transmitted on the authority of Abu Tahir there is a slight variation of wording. .
- Book Name Sahih Muslim
- Hadees Status ّصحیح
- Baab Chapter: The etiquette of eating and drinking, and rulings thereon
- Kitab The Book of of Drink