9935 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 9935

Hadith in Arabic

۔ (۹۹۳۵)۔ عَنْ اَبِیْ یُوْنُسَ مَوْلیٰ عَائِشَۃَ، عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، قَالَتْ: اِسْتَاْذَنَ رَجُلٌ عَلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((بِئْسَ ابْنُ الْعَشِیْرَۃِ۔)) فَلَمَّا دَخَلَ ھَشَّ لَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَانْبَسَطَ اِلَیْہِ ثُمَّ خَرَجَ، فَاسْتَاْذَنَ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((نِعْمَ ابْنُ الْعَشِیْرَۃِ)) فَلَمَّا دَخَلَ لَمْ یَنْبَسِطْ اِلَیْہِ کَمَا انْبَسَطَ اِلَی الْآخَرِ، وَلَمْ یَھَشَّ لَہُ کَمَا ھَشَّ، فَلَمَّا خَرَجَ قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اسْتَاْذَنَ فُلانٌ فَقُلْتَ لَہُ مَاقُلْتَ، ثُمَّ ھَشَشْتَ لَہُ وْانْبَسَطْتَ اِلَیْہِ وَقُلْتَ لِفُلَانٍ مَاقُلْتَ، وَلَمْ اَرَکَ صَنَعْتَ بِہْ مَاصَنَعَتَ لِلْآخَرِ، فَقَالَ: ((یَاعَائِشَۃُ! اِنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ مَنِ الُّقِیَ لِفُحْشِہِ۔)) (مسند احمد: ۲۵۷۶۸)

Hadith in Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آنے کی اجازت طلب کی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا: یہ اپنے خاندان کا برا آدمی ہے۔ پھر جب وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آگیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے ساتھ خوشی اور بے تکلفی سے پیش آئے، پھر وہ آدمی چلا گیا، اتنے میں ایک دوسرا آدمی آ گیا، اس کے بارے میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ اپنے خاندان کا بہترین آدمی ہے۔ پھر جب وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آ گیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے ساتھ نہ اس طرح بے تکلفی سے پیش نہ آئے، جیسے پہلے سے آئے تھے اور نہ اس کے ساتھ خوش ہوئے، جب وہ یہ آدمی بھی چلا گیا تو میں (عائشہ) نے کہا: اے اللہ کے رسول! جب فلاں آدمی نے آپ سے اجازت طلب کی تو آپ نے اس کو خاندان کا برا آدمی قرار دیا، لیکن پھر اس کے ساتھ خوش اور بے تکلفی سے پیش آئے اور فلاں آدمی کے بارے میں تبصرہ تو اچھا کیا، لیکن اس کے ساتھ وہ سلوک نہیں کیا، جو پہلے سے کیا تھا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! بدترین لوگ وہ ہیں کہ جن کے شر سے بچا جاتا ہے۔

Hadith in English

.

Previous

No.9935 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۹۹۳۵) تخریج: حدیث صحیح (انظر: ۲۵۲۵۴)