9842 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 9842
Hadith in Arabic
۔ (۹۸۴۲)۔ عَنْ سَھْلِ بْنِ سَعْدٍ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِیِّاکُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الذُّنُوْبِ، کَقَوْمٍ نَزَلُوْا فِیْ بَطْنِ وَادٍ فَجَائَ ذَا بِعُوْدٍ وَجَائَ ذَا بِعُوْدٍ حَتّٰی اَنْضَجُوْا خُبْزَتَھُمْ، وَاِنَّ مُحَقَّرَاتِ الذُّنُوْبِ مَتٰییَاْخُذُ بِھَا صَاحِبُھَا تُھْلِکُہُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۱۹۴)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: صغیرہ گناہوں سے گریز کرو۔ (اور ان کو حقیر مت سمجھو، غور فرماؤ کہ) کچھ لوگ ایک وادی میں پڑاؤ ڈالتے ہیں، ایک آدمی ایک لکڑی لاتا ہے اور دوسرا ایک لاتا ہے … (ایک ایک کر کے اتنی لکڑیاں جمع ہو جاتی ہیں کہ) وہ آگ جلا کر روٹیاں وغیرہ پکا لیتے ہیں۔ اسی طرح اگر صغیرہ گناہوں کی بنا پر مؤاخذہ ہوا تو وہ بھی ہلاک کر سکتے ہیں۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۹۸۴۲) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۵۸۷۲، وفی الاوسط : ۷۳۱۹، و الصغیر : ۹۰۴ (انظر: ۲۲۸۰۸)