9787 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 9787

Hadith in Arabic

۔ (۹۷۸۷)۔ عَنْ عَوْفِ بْنِ الْحَارِثِ، وَھُوَ ابْنُ اَخِیْ عَائِشَۃَ لِاُمِّھَا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، حَدَّثَتْہُ اَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ الزُّبَیْرِ قَالَ فِیْ بَیْعٍ اَوْ عَطَائٍ اَعْطَتْہُ: وَاللّٰہ!ِ لَتَنْتَھِیَنَّ عَائِشَۃُ اَوْ لَاَحْجُرَنَّ عَلَیْھَا، فَقَالَتْ عَائِشَۃُ: اَوَ قَالَ ھٰذَا؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَتْ: ھُوَ لِلّٰہِ عَلَیَّ نَذَرٌ اَنْ لَّا اُکَلِّمَ ابْنَ الزُّبَیْرِ کَلِمَۃً اَبَدًا، فَاسْتَشْفَعَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ الزُّبَیْرِ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَۃَ،وَعَبْدَ الرَّحْمٰنِ بْنَ الْاَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ یَغُوْثَ، وَھُمَا مِنْ بَنِیْ زُھْرَۃَ، فَذَکَرَ الْحَدِیْثَ وَطَفِقَ الْمِسْوَرُ، وَعَبْدُ الرَّحْمٰنِ یُنَاشِدَانِ عَائِشَۃَ اِلَّا کَلَّمَتْہُ وَقَبِلَتْ مِنْہُ، وَیَقُوْلَانِ لَھَا: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ قَدْ نَھٰی عَمَّا قَدْ عَلِمْتِ مِنَ الْھَجْرِ، اَنْ لَا یَحِلَّ لِمُسْلِمٍ اَنْ یَھْجُرَ اَخَاہُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَیَالٍ۔ (مسند احمد: ۱۹۱۲۹)

Hadith in Urdu

۔ عوف بن حارث، جو کہ سیدہ عائشہ کا اخیافی بھتیجا تھا، سے مروی ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے کسی سودے یا عطیے کے بارے میں سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے بارے میں کہا: اللہ کی قسم! یا تو عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا با ز آ جائے گی،یا میں اس پر پابندی لگا دوں گا، سیدہ نے پوچھا: کیا واقعی اس نےیہ بات کہی ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، سیدہ نے کہا: میں اللہ کے لیے نذر مانتی ہوں کہ میں ابن زبیر سے کبھی بھی کلام نہیں کروں گی، پھر سیدنا عبد اللہ بن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے سیدنا مسور بن مخرمہ اور عبد الرحمن بن اسود بن عبد ِ یغوث ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کے حق میں سیدہ سے سفارش کریں،یہ دونوں آدمی بنو زہرہ قبیلے کے تھے، … …، پھر مسور اور عبد الرحمن نے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو واسطے دینا شروع کیے، کہ وہ لازمی طور پر اس کے ساتھ کلام کرے اور اس سے معذرت قبول کرے اور انھوں نے سیدہ کو یہ بات بھی کہی تھی کہ تم جانتی ہو کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے قطع تعلقی سے روکا ہے، اور کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین دنوں سے زیادہ عرصے تک قطعی تعلقی کرے۔

Hadith in English

.

Previous

No.9787 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۹۷۸۷) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۰۷۳، ۶۰۷۴، ۶۰۷۵ (انظر: ۱۸۹۲۱)