9535 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 9535
Hadith in Arabic
۔ (۹۵۳۵)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا، اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ تَبَارَکَ وَتَعالٰی لَیَسْاَلُ الْعَبْدَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ حَتّٰی یَقُوْلَ : مَامَنَعَکَ اِذْ رَاَیْتَ الْمُنْکَرَ تُنْکِرُہُ؟ فاِذَا لَقَّنَ اللّٰہُ عَبْدًا حُجَّتَہُ قَالَ: یَا رَبِّ وَثِقْتُ بِکَ وَفَرِقْتُ مِنَ النَّاسِ۔)) (مسند احمد: ۱۱۲۶۵)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ قیامت والے دن بندے سے مختلف امور کے بارے میں پوچھے گا، یہاں تک کہ وہ یہ سوال بھی کرے گا کہ جب تو نے برائی دیکھی تھی تو کس چیز نے تجھے اس کا انکار کرنے سے روک دیا تھا؟ پس جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے ذہن میں اس کی دلیل بٹھائے گا تو وہ کہے گا: اے میرے ربّ! میں نے تجھ پر اعتماد کیا اور لوگوں سے ڈر گیا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۹۵۳۵) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ ابویعلی: ۱۳۴۴ (انظر: ۱۱۲۴۵)