9430 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 9430
Hadith in Arabic
۔ (۹۴۳۰)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ اَنَسٍ بِنَحْوِہِ، وَفِیْہِ قَالَ اَنَسٌ رضی اللہ عنہ فَمَا فَرِحْنَا بِشَیْئٍ بَعْدَ الْاِسْلَامِ، فَرِحْنَا بِقَوْلِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّکَ مَعَ مَنْ اَحْبَبْتَ۔)) قَالَ: فَاَنَا اُحِبُّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَاَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ وَاَنَا اَرْجُوْ اَنْ اَکُوْنَ مَعَھُمْ لِحُبِّیْ اِیَّاھُمْ وَاِنْ کُنْتُ لَا اَعْمَلُ بِعَمَلِھِمْ۔ (مسند احمد: ۱۳۴۰۴)
Hadith in Urdu
۔ (دوسری سند) سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اسی طرح کی حدیث مروی ہے، البتہ اس میں ہے: سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: ہمیں جو خوشی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس ارشاد سے ہوئی کہ بیشک تو اس کے ساتھ ہو گا، جس کے ساتھ تجھے محبت ہے قبولیت ِ اسلام کے بعد اتنی خوشی کسی چیز سے نہیں ہوئی تھی، پس میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے محبت کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں اس محبت کی وجہ سے ان کے ساتھ ہوں گا، اگرچہ میرے عمل ان کے اعمال جیسے نہیں ہیں۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۹۴۳۰) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الأول