9426 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 9426
Hadith in Arabic
(۹۴۲۶)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ فَیْرُوْزٍ الدَّیْلَمِیِّ، عَنْ اَبِیْہِ،اَنَّھُمْ اَسْلَمُوْا وَکَانَ فِیْمَنْ اَسْلَمَ، فَبَعَثُوْا وَفْدَھُمْ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِبَیْعَتِھِمْ وَاِسْلَامِھِمْ، فَقَبِلَ ذٰلِکَ رَسُوْلُ اللّٰہِ مِنْھُمْ، فَقَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! نَحْنُ مَنْ قَدْ عَرَفْتَ جِئْنَا مِنْ حَیْثُ قَدْ عَلِمْتَ وَاَسْلَمْنَا فَمَنْ وَلِیُّنَا؟ قَالَ: ((اللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ۔))، قَالُوْا: حَسْبُنَا رَضِیْنَا۔ (مسند احمد: ۱۸۲۰۰)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا فیروز رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ لوگ اسلام لائے اور وہ بھی ان لوگوں میں شامل تھے، پس انھوں نے اپنی بیعت اور اسلام کے ساتھ اپنے وفد کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو قبول فرمایا، انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ جانتے ہی ہیں کہ ہم کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں، ہم نے اسلام تو قبول کر لیا، اب ہمارا ولی کون ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول۔ انھوں نے کہا: ہمیں یہ کافی ہیں اور ہم اس پر راضی ہیں۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۹۴۲۶) تخریج: ھدیث صحیح، أخرجہ الطبرانی: ۱۸/ ۸۵۱، والدارمی: ۲۱۰۸ (انظر: ۱۸۰۳۷)