9330 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 9330

Hadith in Arabic

۔ (۹۳۳۰)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ)۔ قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ عَلیٰ اَھْلِہِ فَلَمَّا رَایٰ مَابِھِمْ مِنَ الْحَاجَۃِ خَرَجَ اِلَی الْبَرِیَّۃِ، فَلَمَّا رَاَتِ امْرَاَتُہُ قَامَتْ اِلَی الرَّحیٰ فَوَضَعَتْھَا، وَاِلَی التَّنُّوْرِ فَسَجَرَتْہُ ثُمَّ قَالَتْ: اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنَا، فَنَظَرَتْ فَاِذَا الْجَفْنَۃُ قَدِ امْتَلَاَتْ قَالَ: وَذَھَبَتْ اِلَی التَّنُّوْرِ فَوَجَدَتْہُ مُمْتَلِئًا قَالَ: فَرَجَعَ الزَّوْجُ قَالَ: اَصَبْتُمْ بَعْدِیْ شَیْئًا؟ قَالَتِ امْرَاَتُہُ: نَعَمْ مِنْ رَّبِّنَا، قَامَ اِلَی الرَّحیٰ فذُکِرَ ذٰلِکَ لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((اَمَا اِنَّہُ لَوْ لَمْ یَرْفَعُھَا لَمْ تَزَلْ تَدُوْرُ اِلیٰیَوْمِ الْقِیَامَۃِ، شَھِدْتُّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَھُوَ یَقُوْلُ: ((وَاللّٰہِ! لَاَنْ یَّاْتِیَ اَحَدُکُمْ صِیْرًا ثُمَّ یَحْمِلُہُ یَبِیْعُہُ فَیَسْتَعِفُّ مِنْہُ خَیْرٌ لَہُ مِنْ اَنْ یَّاْتِیَ رَجُلاً یَسْاَلَہُ۔)) (مسند احمد: ۱۰۶۶۷)

Hadith in Urdu

۔ (دوسری سند) راوی کہتا ہے: ایک آدمی اپنے اہل کے پاس آیا، جب اس نے ان کی حاجت کو دیکھا تو وہ دوسری مخلوق کی طرف نکل گیا، جب اس کی بیوی نے یہ صورتحال دیکھی تو وہ چکی کی طرف گئی اور اس کو سیدھا کیا اور تنور کی طرف جا کر اس کو آگ لگائی اور پھر کہا: اے اللہ! ہمیں رزق دے، پس اس نے دیکھا کہ ٹب بھرا ہوا ہے، پھر اس نے تنور کی طرف دیکھا تو وہ بھی بھرا ہوا ہے، اُدھر سے جب خاوند لوٹا تو اس نے کہا: کیا میرے جانے کے بعد کوئی چیز ملی ہے؟ اس کی بیوی نے کہا: جی ہاں، اللہ تعالیٰ کی طرف سے (بہت کچھ مل گیا ہے)۔ پھر وہ چکی کی طرف گیا اور …۔ جب یہ بات نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے ذکر کی گئی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر وہ اس کو نہ اٹھاتا تو وہ قیامت کے دن تک چلتی رہتی۔ میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس موجود تھا، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! اگر تم میں سے کوئی آدمی درختوں کی شاخیں اٹھا کر لائے اور ان کو بیچ کر سوال سے بچ جائے تو یہ عمل اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی آدمی کے پاس جائے اور اس سے سوال کرے۔

Hadith in English

.

Previous

No.9330 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status ضعیف
  • Takhreej (۹۳۳۰) تخریج: رجالہ ثقات رجال الشیخین غیر ابی بکر بن عیاش، فمن رجال البخاری، وھو لہ اغالیط نص علیہ بعض اھل العلم، منھم الامام احمد، وھذا الحدیث قد تفرد بہ، وقد سلف الحدیث الآن بالطریق الأول، أخرجہ البزار: ۳۶۸۷، والطبرانی فی الاوسط : ۵۵۸۴ (انظر: ۱۰۶۵۸)