7607 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 7607
Hadith in Arabic
(۷۶۰۷)۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ اَنَّ امْرَاَۃً کَانَتْ تَرْعٰی عَلٰی آلِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ غَنَمًا بِسَلْعٍ فَخَافَتْ عَلٰی شَاۃٍ مِنْہَا الْمَوْتَ فَذَبَحَتْہَا بِحَجَرٍ، فَذُکِرَ ذٰلِکَ لِلنَّبِیِّ فَاَمَرَھُمْ بِاَکْلِہَا۔ (مسند احمد: ۵۴۶۳)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہمابیان کرتے ہیں کہ ایک عورت کعب بن مالک کی آل کی بکریاں سلع پہاڑ کے دامن میں چرا رہی تھی، اسے اندیشہ ہوا کہ ایک بکری مرنے کے قریب ہے، پس اس نے اس کو پتھر کے ساتھ ذبح کر دیا، جب اس کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے کھانے کی اجازت دے دی۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۷۶۰۷) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۵۰۲، ۵۵۰۵(انظر: ۵۴۶۳)