7309 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 7309
Hadith in Arabic
(۷۳۰۹)۔عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی اَنَّہُ جَائَ رَجُلٌ وَھُوَ یَاْکُلُ دَجَاجًا فَتَنَحّٰی، فَقَالَ: اِنِّیْ حَلَفْتُ اَنْ لَا آکُلَہُ، اِنِّیْ رَاَیْتُہُ یَاْکُلُ شَیْئًا قَذِرًا، فَقَالَ لَہُ: ادْنُہُ فَقَدْ رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم یَاْکُلُہُ۔ (مسند احمد: ۱۹۷۸۳)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا، جبکہ وہ مرغی کا گوشت کھا رہے تھے، وہ علیحدہ ہو گیا اور اس نے یہ کھانا نہ کھایا۔ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے جب اس سے دریافت کیا تو اس نے کہا: میں نے اسے نہ کھانے کی قسم اٹھائی ہے، کیونکہ میں نے اسے دیکھا کہ یہ گندگی کھاتی ہے، سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: قریب ہو جاؤ اور اسے کھاؤ، کیونکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرغی کا گوشت کھاتے تھے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۷۳۰۹) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرجہ النسائی: ۷/ ۲۰۶ (انظر: ۱۹۵۵۴)