7283 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 7283
Hadith in Arabic
(۷۲۸۳)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((ذَرُوْنِیْ مَاتَرَکْتُکُمْ فَاِنَّمَا ھَلَکَ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ بِکَثْرَۃِ سُوَالِھِمْ وَاِخْتِلَافِہِمْ عَلٰی اَنْبِیَائِہِمْ، مَانَہَیْتُکُمْ عَنْہُ فَانْتَھُوْا، وَمَا اَمَرْتُکُمْ فَاْتُوْا مِنْہُ مَا اسْتَطَعْتُمْ۔)) (مسند احمد: ۷۳۶۱)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس وقت تک چھوڑ دو، جب تک میں تمہیں چھوڑے رکھوں، کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کی ہلاکت کا سبب ہی یہ چیز بنی تھی کہ وہ اپنے انبیاء سے کثرت سے سوال کرتے تھے اور پھر ان پر اختلاف کیا کرتے تھے، پس میں جس چیز سے تمہیں منع کر دوں، اس سے باز آ جاؤ اور جس چیز کا تمہیں حکم دے دوں، اپنی طاقت کے مطابق اسے پورا کرو۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۷۲۸۳) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ الشافعی: ۱/ ۱۹۹، والحمیدی: ۱۱۲۵، وابن حبان: ۱۸، وابویعلی: ۶۶۷۶(انظر: ۷۳۶۷)