727 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 727

Hadith in Arabic

۔ (۷۲۷)۔عَنِ ابْنِ عُمَرَؓ أَ نَّہُ قَالَ: رَأَیْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِیْ وَقَّاصٍ یَمْسَحُ عَلٰی خُفَّیْہِ بِالْعِرَاقِ حِیْنَ یَتَوَضَّأُ، فَأَنْکَرْتُ ذَالِکَ عَلَیْہِ، قَالَ: فَلَمَّا اجْتَمَعْنَا عِنْدَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِؓ قَالَ لِیْ: سَلْ أَبَاکَ عَمَّا أَنْکَرْتَ عَلَیَّ مِنْ مَسْحِ الْخُفَّینِ، قَالَ: فَذَکَرْتُ ذَالِکَ لَہُ فَقَالَ: اِذَا حَدَّثَکَ سَعْدٌ بِشَیْئٍ فَلَا تَرُدَّ عَلَیہِ، فَاِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَمْسَحُ عَلٰی الْخُفَّیْنِ۔ (مسند أحمد: ۸۷)

Hadith in Urdu

سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے عراق میں سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ کو دیکھا کہ جب وہ وضو کرتے تو موزوں پر مسح کرتے تھے، میں نے ان پر اس چیز کا انکار کیا، پھر ہوا یوں کہ جب ہم سیدنا عمر بن خطابؓ کے پاس جمَعَ ہوئے تو انھوں نے مجھے کہا: موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں مجھ پر جو انکار کیا تھا، ذرا اس کے بارے میں اپنے باپ سے پوچھو۔ پس میں نے یہ بات اپنے باپ سیدنا عمر ؓ کے لیے ذکر کی، انھوں نے جواباً کہا: جب سیدنا سعد ؓتم کو کوئی چیز بیان کریں تو اس کا ردّ نہ کیا کرو، کیونکہ بیشک رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ موزوں پر مسح کرتے تھے۔

Hadith in English

.

Previous

No.727 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۷۲۷) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۰۲ (انظر: ۸۷، ۸۸)