7182 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 7182
Hadith in Arabic
(۷۱۸۲)۔عَنْ عَطَائِ نِالْخُرَاسَانِیِّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ نَحْوَہُ وَزَادَ: ثُمَّ جَائَ تْہُ بَعْدُ فَاَخْبَرَتْہُ اَنْ قَدْ مَسَّہَا فَمَنَعَھَا اَنْ تَرْجِعَ اِلٰی زَوْجِہَا الْاَوَّلِ، وَقَالَ: ((اَللّٰہُمَّ اِنْ کَانَ اِیْمَانُہُ اَنْ یُحِلَّہَا لِرِفَاعَۃَ فَلَا یَتِمُّ لَہُ نِکَاحُھَا مَرَّۃً اُخْرٰی۔)) ثُمَّ اَتَتْ اَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ فِیْ خِلَافَتِہِمَا فَمَنَعَاھَا کِلَاھُمَا۔ (مسند احمد: ۳۴۴۱)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہماسے بھی اسی قسم کی حدیث مروی ہے، البتہ اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: پھر وہ عورت دوبارہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئی اور کہنے لگی کہ اس کا شوہر اس سے جماع کرچکاہے، لیکن پھر بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے پہلے شوہر کی طرف لوٹنے سے منع کر دیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ! اگراس عورت کا ارادہ یہی ہے کہ وہ رفاعہ کے لئے اسے حلال کرے تو اس کا دوبارہ نکاح پو را نہ ہو۔ بعدازاں وہ عورت سیدنا ابوبکر صدیق اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما کے دور خلافت میں ان کے پا س (اسی غرض) سے آئی تو ان دونوں نے بھی اسے منع کردیا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status ضعیف
- Takhreej (۷۱۸۲) تخریج: اسنادہ ضعیف، عطاء الخراسانی صاحب اوھام کثیرۃ، ثم ھو لم یسمع من ابن عباس (انظر: ۳۴۴۱)