6741 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 6741

Hadith in Arabic

۔ (۶۷۴۱)۔ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ اَبِیْہِ أَنَّ یُحَنَّسَ وَصَفِیَّۃَ کَانَا مِنْ سَبْیِ الْخُمُسِ فَزَنَتْ صَفِیَّۃُ بِرَجُلٍ مِنَ الْخُمُسِ فَوَلَدَتْ غُلَامًا فَادَّعَاہُ الزَّانِی وَیُحَنَّسُ فَاخْتَصَمَا إِلٰی عُثْمَانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَرَفَعَہُمَا إِلٰی عَلِیِّ بْنِ اَبِیْ طَالِبٍ، فَقَالَ عَلِیٌّ: أَقْضِی فِیْہِمَا بِقَضَائِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاھِرِ الْحَجَرُ وَجَلَدَ ھُمَا خَمْسِیْنَ خَمْسِیْنَ۔ (مسند احمد: ۸۲۰)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ یحنس اور صفیہ مال غنیمت کے خُمُس کے قیدیوں میں سے تھے، صفیہ نے خُمُس کے آدمی سے زنا کیا اور بچہ بھی جنم دیا، زانی اور یحنس دونوں نے اس بچے کا دعویٰ کر دیا اور اپنا جھگڑا لے کر سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس آ گئے، انہوں نے ان کو سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی طرف بھیج دیا، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں ان کے بارے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ کروں گا اور وہ یہ ہے کہ بچہ اسے ملے گا جس کے بستر پر پیدا ہوا ہے اورزانی کے لیے پتھر ہوں گے، پھر انھوں نے ان دونوں کو پچاس پچاس کوڑے لگائے۔

Hadith in English

.

Previous

No.6741 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status ضعیف
  • Takhreej (۶۷۴۱) تخریج: اسنادہ ضعیف، سعد بن معبد لم یرو عنہ غیر ابنہ، ولم یوثقہ غیر ابن حبان، والحجاج بن ارطاۃ مدلس وقد عنعن۔ أخرجہ مختصرا البزار: ۸۱۶ (انظر: ۸۲۰)