6714 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 6714
Hadith in Arabic
۔ (۶۷۱۴)۔ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ اَنَّ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمَ جَائَ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: اِنَّہُ زَنٰی بِامْرَأَۃٍ سَمَّاھَا، فَاَرْسَلَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِلَی الْمَرْأَۃِ فَدَعَاھَا فَسَأَلَھَا عَمَّا قَالَ: فَاَنْکَرَتْ فَحَدَّہُ وَتَرَکَہَا۔ (مسند احمد: ۲۳۲۶۳)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو اسلم قبیلہ کا ایک آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور یہ اقرار کیا کہ اس نے ایک عورت کے ساتھ زنا کیا ہے، اس نے اس عورت کا نام بھی لیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عورت کو بلا بھیجا اور اس سے اس برائی کے بارے میں پوچھا، اس نے انکار کر دیا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص کو حدّ لگائی اور اس خاتون کو چھوڑ دیا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۶۷۱۴) تخریج: حدیث حسن۔ أخرجہ الدارقطنی: ۳/ ۹۹، والحاکم: ۴/ ۳۷۰(انظر: ۲۲۸۷۵)