586 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 586
Hadith in Arabic
۔ (۵۸۶)۔عَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَبَانَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَؓ، أَنَّہُ دَعَا بِمَائٍ فتَوَضَّأَ وَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَیْہِ ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ وَظَہْرِ قَدَمَیْہِ ثُمَّ ضَحِکَ فَقَالَ لِأَصْحَابِہِ: أَلَا تَسْأَلُوْنِّیْ عَمَّا أَضْحَکَنِیْ؟ فَقَالُوْا: مِمَّ ضَحِکْتَ یَا أَمِیْرَ الْمُؤُمِنِیْنَ؟ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دَعَا بِمَائٍ قَرِیْبًا مِنْ ہٰذِہِ الْبُقْعَۃِ فَتَوَضَّأَ کَمَا تَوَضَّأْتُ ثُمَّ ضَحِکَ، فَقَالَ: ((أَلَا تَسْأَلُوْنِّیْ مَا أَضْحَکَنِیْ؟)) فَقَالُوْا: مَا أَضْحَکَکَ؟ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! فَقَالَ: ((اِنَّ الْعِبْدَ اِذَا دَعَا بِوَضُوْئٍ فَغَسَلَ وَجْہَہُ حَطَّ اللّٰہُ عَنْہُ کُلَّ خَطِیْئَۃٍ أَصَابَہَا بِوَجْہٍ، فَاِذَا غَسَلَ ذِرَاعَیْہِ کَانَ کَذٰلِکَ، وَاِنْ مَسَحَ بِرَأْسِہِ کَانَ کذٰلِکَ، وَاِذَا طَہَّرَ قَدَمَیْہِ کَانَ کَذٰلِکَ۔)) (مسند أحمد: ۴۱۵)
Hadith in Urdu
سیدنا عثمان بن عفان ؓ سے مروی ہے کہ انھوں نے پانی منگوایا اور وضو کیا، کلی کی، ناک میں پانی چڑھایا، پھر تین بار چہرہ دھویا، تین دفعہ بازو دھوئے اور پھر اپنے سر اور پاؤں کے ظاہری حصے کو مسح کیا اور پھر ہنس پڑھے اور اپنے ساتھیوں سے کہا: کیا تم مجھ سے اس چیز کے بارے میں سوال نہیں کرو گے، جس نے مجھے ہنسایا ہے؟ لوگوں نے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ کیوں ہنسے ہیں؟ انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کود یکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی منگوایا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی جگہ کے قریب تھے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے اس وضو کی طرف وضو کیا اور پھر مسکرا پڑے اور فرمایا: کیا تم لوگ مجھ سے اس چیز کے بارے میں سوال نہیں کرو گے، جس کی وجہ سے میں مسکرایا ہوں؟ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کس چیز نے آپ کو ہنسا دیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک جب بندہ وضو کا پانی منگوا کر چہرہ دھوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے چہرے سے ہر اس گناہ کو مٹا دیتا ہے، جس کا چہرے نے ارتکاب کیا ہوتا ہے، پھر جب وہ اپنے بازو دھوتا ہے تو اسی طرح ہوتا ہے، جب وہ مسح کرتا ہے تو اسی طرح ہوتا ہے اور جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو اسی طرح ہوتا ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۵۸۶) تخریج: صحیح لغیرہ ۔ أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱/ ۸ مختصرا والبزار: ۴۲۰ (انظر: ۵۸۶)