581 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 581
Hadith in Arabic
۔ (۵۸۱)۔عَنْ عَبْدِاللّٰہِ الصُّنَابِحِیِّ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِذَا تَوَضَّأَ الْعَبْدُ فَمَضْمَضَ خَرَجَتِ الْخَطَایَا مِنْ فِیْہِ، فَاِذَا اسْتَنْثَرَ خَرَجَتِ الْخَطَایَا مِنْ أَنْفِہِ، فَاِذَا غَسَلَ وَجْہَہُ خَرَجَتِ الْخَطَایَا مِنْ وَجْہِہِ، حَتّٰی تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَشْفَارِ عَیْنَیْہِ، فَاِذَا غَسَلَ یَدَیْہِ خَرَجَتْ خَطَایَاہُ مِنْ یَدَیْہِ حَتّٰی تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِ یَدَیْہِ، فَاِذَا مَسَحَ رَأْسَہَ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: وَأُذُنَیْہِ) خَرَجَتِ الْخَطَایَا مِنْ رَأْسِہِ حَتّٰی تخَرُجَ مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِ رِجْلَیْہِ، ثُمَّ کَانَ مَشْیُہُ اِلَی الْمَسْجِدِ وَصَلَاتُہُ نَافِلَۃً۔)) (مسند أحمد: ۱۹۲۷۸)
Hadith in Urdu
سیدنا عبد اللہ صنابحی ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب بندہ وضو کرتا ہے اور کلی کرتا ہے تو اس کے منہ سے غلطیاں نکل جاتی ہیں، جب وہ ناک جھاڑتا ہے تو اس کے ناک سے خطائیں گر جاتی ہیں، جب وہ چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے گناہ ساقط ہو جاتے ہیں، یہاں تک کہ اس کی آنکھوں کی پلکوں کی جڑوں سے بھی گناہ خارج ہو جاتے ہیں، پھر جب وہ اپنے بازو دھوتا ہے تو اس کے بازوؤں سے خطائیں نکل جاتی ہیں، یہاں تک کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی گر جاتی ہیں، جب وہ سر اور کانوں کا مسح کرتا ہے تو اس کے سر سے، (اور پاؤں کے دھونے سے) پاؤں کے ناخنوں کے نیچے سے گناہ جھڑ جاتے ہیں، پھر مسجد کی طرف اس کا چل کر جانا اور نماز ادا کرنا زائد ہوتا ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۵۸۱) تخریج: حدیث صحیح ۔ أخرجہ مالک فی المؤطا : ۱/ ۳۱، والنسائی: ۱/ ۷۴ (انظر: ۱۹۰۶۸)