5496 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 5496

Hadith in Arabic

۔ (۵۴۹۶)۔ عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ قَالَ حِینَ یُصْبِحُ أَوْ حِینَ یُمْسِی: اَللّٰہُمَّ أَنْتَ رَبِّی لَا اِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِی، وَأَنَا عَبْدُکَ وَأَنَا عَلٰی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوئُ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ، وَأَبُوئُ بِذَنْبِی، فَاغْفِرْ لِی إِنَّہُ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، فَمَاتَ مِنْ یَوْمِہِ أَوْ مِنْ لَیْلَتِہِ دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۴۰۱)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا بریدہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے صبح یا شام کو یہ ذکر کیا: اَللّٰہُمَّ أَنْتَ رَبِّی…… لَا یَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ۔ (اے اللہ! تو میرا رب ہے‘ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں‘ تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی استطاعت کے مطابق تجھ سے کئے عہد اور وعدے پر قائم ہوں‘ میں نے جو کچھ کیا اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں‘ اپنے آپ پر تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں‘ پس تو مجھے بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخش سکتا) ، پھر وہ اسی دن یا رات کو فوت ہو گیا تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔

Hadith in English

.

Previous

No.5496 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۵۴۹۶) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابوداود: ۵۰۷۰، وابن ماجہ: ۳۸۷۲ (انظر: ۲۳۰۱۳)