5441 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 5441
Hadith in Arabic
۔ (۵۴۴۱)۔ عَنْ وَاہبِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَائِ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ قَالَ: لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔)) قَالَ: قُلْتُ: وَإِنْ زَنٰی وَإِنْ سَرَقَ، قَالَ: ((وَإِنْ زَنٰی وَإِنْ سَرَقَ۔)) قُلْتُ: وَإِنْ زَنٰی وَإِنْ سَرَقَ، قَالَ: ((وَإِنْ زَنٰی وَإِنْ سَرَقَ۔)) قُلْتُ: وَإِنْ زَنٰی وَإِنْ سَرَقَ، قَالَ: ((وَإِنْ زَنٰی وَإِنْ سَرَقَ عَلٰی رَغْمِ أَنْفِ أَبِی الدَّرْدَائِ۔)) رضی اللہ عنہ قَالَ: فَخَرَجْتُ لِأُنَادِیَ بِہَا فِی النَّاسِ، قَالَ: فَلَقِیَنِی عُمَرُ رضی اللہ عنہ فَقَالَ: ارْجِعْ فَإِنَّ النَّاسَ إِنْ عَلِمُوا بِہٰذِہِ اتَّکَلُوا عَلَیْہَا، فَرَجَعْتُ فَأَخْبَرْتُہُ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((صَدَقَ عُمَرُ)) رضی اللہ عنہ ۔ (مسند أحمد: ۲۸۰۳۹)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو بندہ لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ کہے گا، وہ وہ جنت میں داخل ہو گا۔ میں نے کہا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور چوری کی ہو، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور چوری کی ہو۔ میں نے پھر کہا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور چوری کی ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور چوری کی ہو، میں نے کہا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور چوری کی ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور چوری کی ہو، ابو درداء کا ناک خاک آلود ہونے پر۔ وہ کہتے ہیں: پس میں وہاں سے نکلا اور لوگوں میں اس حدیث کا اعلان کرنے لگا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مجھے ملے، انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس واپس چلو، اگر لوگوںکو اس چیز کا علم ہو گیا تو اسی پر توکل کر کے (عمل چھوڑ دیں گے)۔ پس میں لوٹا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتلایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عمر نے سچ کہا ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۵۴۴۱) صحیح، لکن من حدیث ابی ذر دون القصۃ مع عمر، کما سلف برقم (۵۴۲۸) (انظر: ۲۷۵۶۱)