4938 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 4938
Hadith in Arabic
۔ (۴۹۳۸)۔ عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ، أَنَّ سَلْمَانَ حَاصَرَ قَصْرًا مِنْ قُصُورِ فَارِسَ، فَقَالَ لِأَصْحَابِہِ: دَعُونِی حَتّٰی أَفْعَلَ مَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَفْعَلُ، فَحَمِدَ اللّٰہَ وَأَثْنٰی عَلَیْہِ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّی امْرُؤٌ مِنْکُمْ، وَإِنَّ اللّٰہَ رَزَقَنِی الْإِسْلَامَ، وَقَدْ تَرَوْنَ طَاعَۃَ الْعَرَبِ، فَإِنْ أَنْتُمْ أَسْلَمْتُمْ وَہَاجَرْتُمْ إِلَیْنَا، فَأَنْتُمْ بِمَنْزِلَتِنَا، یَجْرِی عَلَیْکُمْ مَا یَجْرِی عَلَیْنَا، وَإِنْ أَنْتُمْ أَسْلَمْتُمْ وَأَقَمْتُمْ فِی دِیَارِکُمْ، فَأَنْتُمْ بِمَنْزِلَۃِ الْأَعْرَابِ، یَجْرِی لَکُمْ مَا یَجْرِی لَہُمْ، وَیَجْرِی عَلَیْکُمْ مَا یَجْرِی عَلَیْہِمْ، فَإِنْ أَبَیْتُمْ وَأَقْرَرْتُمْ بِالْجِزْیَۃِ، فَلَکُمْ مَا لِأَہْلِ الْجِزْیَۃِ، وَعَلَیْکُمْ مَا عَلٰی أَہْلِ الْجِزْیَۃِ، عَرَضَ عَلَیْہِمْ ذٰلِکَ ثَلَاثَۃَ أَیَّامٍ، ثُمَّ قَالَ لِأَصْحَابِہِ: انْہَدُوا إِلَیْہِمْ فَفَتَحَہَا۔ (مسند أحمد: ۲۴۱۳۵)
Hadith in Urdu
۔ ابو بختری کہتے ہیں: سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فارس کے محلّات میں سے ایک محل کا محاصرہ کر لیا اور اپنے ساتھیوں سے کہا: مجھے چھوڑ دو، تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو کچھ کیا تھا، وہ کچھ میں کر لوں، پھر انھوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور کہا: میں تم میں سے ایک آدمی ہوں، اللہ تعالیٰ نے مجھے اسلام عطا کیا ہے اور تم دیکھ رہے ہو کہ عرب لوگ میری اطاعت میں ہیں، اب اگر تم بھی اسلام قبول کر لو اور ہماری طرف ہجرت کرو تو تم ہمارے قائم مقام ہو گے اور ہمارے والے حقوق اور احکام تم کو مل جائیں گے، اور اگر تم اسلام قبول کر لو، لیکن اپنے علاقے میں ہی ٹھہرے رہو تو تم بدوؤں کے قائم مقام ہو گے اور تم کو بدوؤں والے حقوق ملیں گے اور تم پر ذمہ داریاں عائد ہوں گی، جو بدوؤں پر عائد ہوتی ہیں، اور اگر تم اسلام کا انکار کر دو اور جزیہ کا اقرار کر لو تو تم کو وہ حقوق ملیں گے، جو اہل جزیہ کو ملتے ہیں اور تم پر وہ ذمہ داریاں عائد ہوں گی، جو اہل جزیہ پر عائد ہوتی ہیں، انھوں نے یہ باتیں تین دن ان پر پیش کیں، چونکہ وہ نہ مانے، اس لیے انھوں نے اپنے ساتھیوں سے کہا: اب کھڑے ہو جاؤ اور ان پر حملہ کر دو، پس انھوں نے اس کو فتح کر لیا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status ضعیف
- Takhreej (۴۹۳۸) تخریج: انظر الحدیث السابق