4745 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 4745

Hadith in Arabic

۔ (۴۷۴۵)۔ عَنْ أَبِيْ وَھْبٍ الْجُشَمِيِّ۔ وَ کَانَتْ لَہُ صُحْبَۃٌ۔ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((تَسَمَّوْا بِأَسْمَائِ الْاَنْبِیَائِ، وَ أَحَبُّ الأسْمَائِ إِلَی اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ عَبْدُ اللّٰہِ وَ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ، وَ أَصْدَقُھَا حَارِثٌ وَ ھَمَّامٌ، وَ أَقْبَحُھَا حَرْبٌ وَ مُرَّۃُ، وَارْتَبِطُوا الْخَیْلَ وَ امْسَحُوا بِنَوَاصِیھَا وَ أَعْجَازِھَا، (أوْ قَالَ: وَ أَکْفَالِھَا) وَ قَلِّدُوْھَا وَ لا تُقَلِّدُوْھَا الأوْتَارَ، وَ عَلَیْکُمْ بِکُلِّ کُمَیْتٍ أَغَرَّ مُحَجَّلٍ، أَوْ أَشْقَرَ أَغَرَّ مُحَجَّلٍ، أَوْ أَدْھَمَ أَغَرَّ مُحَجَّلٍ۔)) (مسند أحمد: ۱۹۲۴۱)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا ابو وہب جشمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، ان کو صحبت کا شرف حاصل تھا، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: انبیائے کرام کے ناموں کے ساتھ نام رکھا کرو اور اللہ تعالیٰ کو سب سے محبوب نام عبد اللہ اور عبد الرحمن ہیں، سب سے زیادہ سچے نام حارث اور ہمام ہیں، سب سے زیادہ برے نام حرب اور مرہ ہیں، گھوڑوں کو باندھ کر رکھو اور ان کی پیشانیوں اور ان کے پچھلے حصوں یا ان کے سرینوں کو چھوا کرو، ان کو قلادے ڈالا کرو، البتہ تانت کا قلادہ نہ ڈالا کرو، اور تم سیاہ و سرخ رنگ کے گھوڑے کا ، جس کی پیشانی اور ٹانگوں میں سفیدی ہو، یا سفید سرخی مائل گھوڑے کا، جس کی پیشانی اور ٹانگوں میں سفیدی ہو، یا سیاہ گھوڑے کا اہتمام کرو، جس کی پیشانی اور ٹانگوں میں سفیدی ہو۔

Hadith in English

.

Previous

No.4745 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status ضعیف
  • Takhreej (۴۷۴۵) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ عقیل بن شبیب، وقد اختلف فیہ علی محمد بن مھاجر ، أخرجہ أبوداود: ۲۵۴۳، ۲۵۵۳، ۴۹۵۰ مقطعا، والنسائی: ۶/ ۲۱۸ (انظر: ۱۹۰۳۲)